LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سوات میں گلیشیئر پھٹ گیا، تین کوہ پیما زخمی، ایک لاپتا ٹرمپ کا ایران کے خلاف وسیع فوجی آپریشن پر غور، درجنوں طیارے اسرائیل روانہ پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل پر لیوی برقرار، نوٹیفکیشن جاری ٹرانسپورٹ کرایوں میں 15 فی صد اضافے کا اعلان امریکی فضا آلودہ کرنے پر کینیڈا کو بھاری ٹیرف ادا کرنا ہوگا، صدر ٹرمپ امریکی حملوں میں صرف ایرانی عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا: وائٹ ہاؤس واٹس ایپ اور بینک اکاؤنٹس ہیکنگ میں اضافہ، این سی سی آئی اے کا الرٹ اسرائیل کا غزہ میں جنازے پر حملہ، کم از کم 14 فلسطینی شہید ایران کے کویت، بحرین اور اردن میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملے، کئی اہلکار زخمی بحرین میں فضائی حملے کا الرٹ جاری، سائرن فعال کر دیے گئے ایران اور عرب ممالک کے درمیان بات چیت کیلئے روس متحرک ایران کے جنگ بندی قبول کرنے سے امریکا کو بحری ناکہ بندی مضبوط بنانے کا موقع ملا، محسن رضائی یمنی حکومت کی کویت، بحرین، قطر اور اردن پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت پاسداران انقلاب کی بحریہ کا بوشہر کے اوپر امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ آپریشن ’’الفارس الشہم 3‘‘: اماراتی طیارہ مزید 100 ٹن امدادی سامان لے کر غزہ پہنچ گیا

ایران کی قطر،سعودیہ ، امارات میں تیل تنصیبات کے اطراف علاقے خالی کرنے کی وارننگ

Web Desk

18 March 2026

ایران میں دنیا کی سب سے بڑی گیس فیلڈ پر حملے کے بعد  پاسداران انقلاب کا سخت جواب دینے کافیصلہ۔ خلیجی ممالک میں غیرملکی توانائی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی دھمکی دے دی۔

ایرانی سرکاری ٹیلی وژن پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں تیل اور گیس کے انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنایاجائے گا۔

رپورٹ کے مطابق ایران نے خاص طور پر سعودی عرب کی سامرف ریفائنری اور جبیل پیٹروکیمیکل کمپلیکس کو ہدف بنانے کی بات کی ہے۔

ان کے علاوہ متحدہ عرب امارات کے الحسن گیس فیلڈ اور قطر میں پیٹروکیمیکل پلانٹس اور ایک ریفائنری کو بھی ممکنہ اہداف میں شامل کیا گیا ہے۔

ایران کی پاسداران انقلاب نے سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات میں تیل کی تنصیبات کے قریب رہنے والے لوگوں کو علاقہ خالی کرنے کی وارننگ بھی جاری کردی ہے۔۔

ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق ان ممالک میں تیل کی پانچ تنصیبات کے اردگرد رہنے والوں کو فوری طور پر محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ایرانی سرکاری میڈیا کے ذریعے شہریوں کو پیغام دیا گیا ہے کہ وہ بغیر کسی تاخیر کے ان علاقوں کو چھوڑ دیں اور محفوظ فاصلے پر چلے جائیں۔