LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
جنگ کے ابتدائی حملوں میں تباہ ہونے والے ایرانی سکول کو یادگار بنا دیا گیا بھارت کے یکطرفہ اقدامات متنازع جموں و کشمیر کی حیثیت تبدیل نہیں کر سکتے: پاکستان جنگِ ستمبر و مئی میں پاک فضائیہ کے شاہینوں نے فیصلہ کن کردار ادا کیا: صدر، وزیراعظم پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھانے کی تقریب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز بانی پی ٹی آئی کی ملاقاتیں کرائی جائیں، صوبوں کی تقسیم پر جلد بازی وفاق کے لیے خطرناک ہو گی: بیرسٹر گوہر غزہ میں 70 بچوں سمیت 100 فلسطینی شہدا کی اجتماعی نماز جنازہ ادا، سپرد خاک شمالی کوریا کا نیا جنگی بحری جہاز کو جوہری جوابی کارروائی کا حصہ بنانے کا اعلان جرمنی میں انتخابات: دائیں بازو کی جماعت اے ایف ڈی سب سے آگے، اقتدار کے قریب پہنچ گئی میامی: کارگو طیارہ رن وے سے اتر کر گاڑیوں سے جا ٹکرایا، 5 افراد ہلاک انڈونیشیا میں آتش فشاں کے باعث 8 ہوائی اڈوں پر پروازیں معطل امریکا اور سعودی عرب کے درمیان جوہری معاہدے کا متن سامنے آگیا امریکی پابندیاں، بحری ناکہ بندی: ایران پر مزید معاشی دباؤ بڑھ گیا آبنائے ہرمز کا مشن: ایران کا امریکا کا ساتھ دینے پر جنوبی کوریا کے مفادات کو نشانہ بنانے کا خدشہ یمن میں حکومتی فوج اور حوثی باغیوں میں مزید جھڑپیں، ہلاکتیں 140 ہوگئیں

ایران کا خارگ جزیرے پر یو اے ای سے حملے کا الزام ، متحدہ عرب امارات نے تردید کر دی

Web Desk

14 March 2026

ایران نے خارگ جزیرے پر ہونے والے امریکی حملوں کے بعد دعویٰ کیا ہے کہ یہ کارروائی متحدہ عرب امارات کی سرزمین سے کی گئی، تاہم امارات نے اس الزام کو مسترد کر دیا ہے۔

ایرانی فوجی ترجمان نے بیان میں متحدہ عرب امارات میں موجود شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ممکنہ ہدف بننے والے علاقوں، بندرگاہوں، گودیوں اور امریکی پناہ گاہوں سے دور رہیں۔

ترجمان کے مطابق ایران کو انہی علاقوں سے نشانہ بنایا گیا ہے اور اگر جوابی کارروائی کی گئی تو امارات میں موجود انہی امریکی اہداف کو نشانہ بنایا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکا نے ایران کے خارگ جزیرے میں واقع نوے فوجی تنصیبات پر حملے کیے تھے۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں اتنی تباہی نہیں ہوئی جتنی بتائی جا رہی ہے، تاہم ایران نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ زیادہ خطرناک اور تباہ کن ہتھیار استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات نے واضح کیا ہے کہ ایرانی جزیرے پر ہونے والے حملے میں اماراتی سرزمین استعمال نہیں ہوئی۔

اماراتی سفارتی مشیر کے مطابق ایران کا الزام بے بنیاد ہے اور اس کی پالیسی غیر منطقی ہے۔

دریں اثنا ایران نے گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کی فجیرہ بندرگاہ پر بغیر پائلٹ طیاروں کے ذریعے حملہ کیا۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق حملے کے بعد فجیرہ بندرگاہ پر تیل لادنے کے بعض آپریشن معطل ہو گئے اور متاثرہ مقام پر شدید آگ لگ گئی جبکہ علاقے میں دھواں پھیل گیا۔

اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ فضائی دفاعی نظام نے نو بیلسٹک میزائل اور تینتیس بغیر پائلٹ طیاروں کو تباہ کر دیا۔