LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
جنگ کے ابتدائی حملوں میں تباہ ہونے والے ایرانی سکول کو یادگار بنا دیا گیا بھارت کے یکطرفہ اقدامات متنازع جموں و کشمیر کی حیثیت تبدیل نہیں کر سکتے: پاکستان جنگِ ستمبر و مئی میں پاک فضائیہ کے شاہینوں نے فیصلہ کن کردار ادا کیا: صدر، وزیراعظم پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھانے کی تقریب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز بانی پی ٹی آئی کی ملاقاتیں کرائی جائیں، صوبوں کی تقسیم پر جلد بازی وفاق کے لیے خطرناک ہو گی: بیرسٹر گوہر غزہ میں 70 بچوں سمیت 100 فلسطینی شہدا کی اجتماعی نماز جنازہ ادا، سپرد خاک شمالی کوریا کا نیا جنگی بحری جہاز کو جوہری جوابی کارروائی کا حصہ بنانے کا اعلان جرمنی میں انتخابات: دائیں بازو کی جماعت اے ایف ڈی سب سے آگے، اقتدار کے قریب پہنچ گئی میامی: کارگو طیارہ رن وے سے اتر کر گاڑیوں سے جا ٹکرایا، 5 افراد ہلاک انڈونیشیا میں آتش فشاں کے باعث 8 ہوائی اڈوں پر پروازیں معطل امریکا اور سعودی عرب کے درمیان جوہری معاہدے کا متن سامنے آگیا امریکی پابندیاں، بحری ناکہ بندی: ایران پر مزید معاشی دباؤ بڑھ گیا آبنائے ہرمز کا مشن: ایران کا امریکا کا ساتھ دینے پر جنوبی کوریا کے مفادات کو نشانہ بنانے کا خدشہ یمن میں حکومتی فوج اور حوثی باغیوں میں مزید جھڑپیں، ہلاکتیں 140 ہوگئیں

آبنائے ہرمز کھلی رکھنے  کیلئےکئی ممالک جنگی بحری جہاز بھیج رہے ہیں، امریکی صدر

Web Desk

14 March 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے کے لیے کئی ممالک امریکا کے ساتھ مل کر اپنے جنگی بحری جہاز روانہ کر رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز پر سخت کارروائی کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اس اہم بحری گزرگاہ کی بندش سے متاثر ہونے والے متعدد ممالک اسے کھلا رکھنے کے لیے امریکا کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔

ٹرمپ نے ایران کی فوجی صلاحیت کو تباہ کرنے کے اپنے دعوے کو دہراتے ہوئے کہا کہ ایران اب بھی اس قابل ہے کہ وہ ایک یا دو بغیر پائلٹ طیاروں سے حملہ کر دے یا آبنائے ہرمز اور اس کے اطراف میں میزائل حملہ کر سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران اس علاقے میں بارودی سرنگیں بھی بچھا سکتا ہے، تاہم امید ہے کہ چین، فرانس، جاپان، جنوبی کوریا، برطانیہ اور دیگر ممالک بھی اس اہم گزرگاہ کو محفوظ رکھنے کے لیے اپنے جنگی بحری جہاز بھیجیں گے۔

امریکی صدر نے کہا کہ امریکا آبنائے ہرمز کے ساحلی علاقوں پر شدید بمباری جاری رکھے گا اور ایرانی کشتیوں اور جہازوں کو نشانہ بناتا رہے گا۔

ٹرمپ کے مطابق امریکا جلد یا بدیر آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھلا، محفوظ اور آزاد بنانے میں کامیاب ہو جائے گا۔