LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان لیبیا کے شہر بن غازی میں روسی بحری جنگی جہاز پر ڈرون حملہ، متعدد افراد زخمی

ایران اب ہتھیارڈالنے کے بہت قریب ہے، امریکی صدر کادعویٰ

Web Desk

13 March 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اب جنگ میں ہتھیار ڈالنے کے بہت قریب ہے تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کی کوئی حتمی ڈیڈلائن نہیں دی۔

صدر ٹرمپ نے جی سیون ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ  ورچوئل اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایرانی قیادت شدید دباؤ میں ہے اب وہاں شاید ہی کوئی ایسا اعلیٰ عہدیدار باقی رہ گیا ہو جو باضابطہ طور پر ہتھیار ڈالنے کا اعلان کرسکے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں صورتحال اب بتدریج بہتر ہو رہی ہے اور کمرشل جہازوں کو دوبارہ اس راستے سے گزرنے کے لیے آپریشن شروع کرنے چاہئیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے شرکا کو یقین دلایا کہ ضرورت پڑنے پر امریکا آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی اور تیل بردار جہازوں کو سیکیورٹی فراہم کرے گا۔جی سیون رہنماؤں نے صدر ٹرمپ پر ایران جنگ ختم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جلد از جلد جنگ ختم کرکے آبنائے ہرمز کو محفوظ بنایا جائے ۔