LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ملک کے کئی شہروں میں شدید گرمی کا الرٹ، ہیٹ سٹروک کا خدشہ امریکی کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد معطل کر دیا: ایرانی نائب وزیر خارجہ مشترکہ مفادات کونسل کے53ویں اجلاس کی تیاریوں کاتفصیلی جائزہ مری میں حکمران جماعت کی اہم بیٹھک، سیاسی و معاشی صورتحال پر مشاورت نارووال کو علم کی بستی میں تبدیل کر دیا ہے:احسن اقبال مولانا کا بیان سمجھ سے بالاتر،فوج کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں: ملک احمد خان پاکستان کا بڑا اقدام؛ بھارتی رجسٹرڈ اور فوجی طیاروں پر فضائی حدود کی پابندی میں 24 اگست 2026 تک توسیع جیٹ فیول کی قیمت میں 40 روپے 35 پیسے فی لیٹر کا بڑا اضافہ؛ ہوائی سفر مزید مہنگا ہونے کا امکان، فیفا کا ورلڈ کپ فاتح سکواڈ کو پہلی بار ٹرافی و میڈلز کیساتھ خصوصی چیمپئن رنگز دینے کا اعلان پاکستان میں دھکے کے بغیر کوئی چیز نہیں چلتی: خواجہ آصف سوات میں گلیشیئر پھٹ گیا، تین کوہ پیما زخمی، ایک لاپتا ٹرمپ کا ایران کے خلاف وسیع فوجی آپریشن پر غور، درجنوں طیارے اسرائیل روانہ پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل پر لیوی برقرار، نوٹیفکیشن جاری ٹرانسپورٹ کرایوں میں 15 فی صد اضافے کا اعلان امریکی فضا آلودہ کرنے پر کینیڈا کو بھاری ٹیرف ادا کرنا ہوگا، صدر ٹرمپ

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی فوری ختم کی جائے، پاکستان کا سلامتی کونسل میں مطالبہ

Web Desk

13 March 2026

پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے ایران سے متعلق سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی فوری ختم ہونی چاہیے اور تمام فریقین انتہائی تحمل کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے مزید کشیدگی سے گریز کرنے پر زور دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ فریقین مستقل جنگ بندی قائم کریں اور مذاکرات کا عمل دوبارہ شروع کریں۔ عاصم افتخار نے ایران کے جوہری مسئلے کے پرامن حل کے لیے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی جوہری پروگرام پر سفارت کاری کے تعطل نے صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تنازع کے پائیدار حل کے لیے سفارت کاری کے آزمودہ اصولوں کو اپنانا ضروری ہے اور پاکستان کا مؤقف ہمیشہ یہی رہا ہے کہ مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے تلاش کیا جانا چاہیے۔