امریکی طیارہ بردار بحری جہاز پر خوفناک آگ ،2 اہلکار زخمی
Web Desk
12 March 2026
بحیرہ احمر میں تعینات امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ پر آگ لگ گئی۔جس نے دیکھتے ہی دیکھتے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی بحری جہاز میں لگنے والی آگ میں دو اہلکار بری طرح جھلس کر زخمی ہوگئے۔ جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔آگ جہاز کے مرکزی لانڈری کے حصے میں لگی اور پھر تیزی سے پھیلتی گئی۔ دیکھتے ہی دیکھتے ایک بڑے حصے کو لپیٹ میں لے لیا۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات کا تعین ابھی کیا جا رہا ہے۔ واقعے کی مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور اب خطرے کی کوئی بات نہیں ہے۔ یہ آگ بیرونی حملے کے باعث نہیں لگی نہ دہشت گردی کے عنصر کے شواہد ملے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ جہاز بدستور مکمل طور پر فعال ہے اور جہاز کے انجن یا پروپلشن نظام کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور طیارہ بردار جہاز اپنی معمول کی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔یاد رہے کہ امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ اس وقت اپنے کیریئر اسٹرائیک گروپ کے ساتھ بحیرہ احمر میں تعینات ہے جہاں وہ آپریشن ایپک فیوری کے تحت سرگرم ہے۔
متعلقہ عنوانات
لاہور کے نجی ہوٹل سے غیر ملکی شہری کی لاش برآمد
18 July 2026
ملک کے کئی شہروں میں شدید گرمی کا الرٹ، ہیٹ سٹروک کا خدشہ
18 July 2026
امریکی کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد معطل کر دیا: ایرانی نائب وزیر خارجہ
18 July 2026
مشترکہ مفادات کونسل کے53ویں اجلاس کی تیاریوں کاتفصیلی جائزہ
18 July 2026
مری میں حکمران جماعت کی اہم بیٹھک، سیاسی و معاشی صورتحال پر مشاورت
18 July 2026
نارووال کو علم کی بستی میں تبدیل کر دیا ہے:احسن اقبال
18 July 2026
مولانا کا بیان سمجھ سے بالاتر،فوج کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں: ملک احمد خان
18 July 2026
پاکستان کا بڑا اقدام؛ بھارتی رجسٹرڈ اور فوجی طیاروں پر فضائی حدود کی پابندی میں 24 اگست 2026 تک توسیع
18 July 2026