بیروت میں ایک ہوٹل پر اسرائیلی حملے میں ایران کے 4 سفارتکار شہید
Web Desk
11 March 2026
لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ایک ہوٹل پر اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں ایران کے 4 سفارتکار شہید ہو گئے۔
اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر امیر سعید ایروانی نے بتایا کہ بیروت میں اسرائیلی حملے میں ایران کے 4 سفارتکار شہید ہوئے ہیں۔
ایرانی سفیر نے ایک ہنگامی خط کے ذریعے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور سلامتی کونسل و جنرل اسمبلی کے صدور کو آگاہ کیا کہ یہ سفارتکار 8 مارچ کو اسرائیل کی جانب سے بیروت کے ایک ہوٹل کو نشانہ بنانے والے حملے میں شہید ہوئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق شہید ہونے والوں میں سفارت خانے کے سیکنڈ اور تھرڈ سیکرٹری، ملٹری اتاشی اور ملٹری مشن آفیسر شامل ہیں۔
دوسری جانب لبنانی وزارتِ صحت کے مطابق وسطیٰ بیروت میں رمادا ہوٹل کے ایک اپارٹمنٹ کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی حملے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوئے۔
متعلقہ عنوانات
اردن حملے میں فوجیوں کی ہلاکت پر ٹرمپ کی خاموشی ٹوٹ گئی، پینٹاگون کو پوری شدت سے ایران پر بمباری کا حکم، روسی میڈیا کا دعویٰ
18 July 2026
انمول عرف پنکی کا بھائی منشیات سمیت گرفتار
18 July 2026
ٹرمپ دو اہم سفارتی کامیابیوں کو تباہ کر کے امن کی بات کر رہے ہیں، ایرانی سفیر
18 July 2026
امریکی فوجیوں کی قربانی ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرے گی، پیٹ ہیگستھ
18 July 2026
جنگ مخالف تنظیموں کے اتحاد کا اسرائیلی مظالم کے خلاف وسطی لندن میں احتجاج
18 July 2026
خلیج عدن سے اغوا ہونیوالا بحری جہاز صومالیہ کی علاقائی سمندری حدود میں منتقل کر دیا گیا
18 July 2026
یورپی یونین اور خلیجی ممالک کا آبنائے ہرمز غیر مشروط طور پر کھولنے کا مطالبہ
18 July 2026
سعودی عرب کی کویت، بحرین اور اردن پر ایرانی حملوں کی سخت مذمت
18 July 2026