آبنائے ہرمز ’آبنائے امن ‘ یا ’آبنائے تکلیف‘ کچھ بھی بن سکتی ہے، لاریجانی
Web Desk
10 March 2026
ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی نے امریکا اور اسرائیل کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز ’آبنائے امن‘ یا ’آبنائے تکلیف‘ کچھ بھی بن سکتی ہے۔
لاریجانی نے چھ مختلف زبانوں میں جاری اپنے پیغام میں کہا کہ آبنائے ہرمز یا تو سب کے لیے امن اور خوشحالی کی آبنائے ہو گی یا پھر جنگی جنون میں مبتلا لوگوں کے لیے شکست و تکلیف کی آبنائے ہو گی۔
یہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب تیل کی قیمتوں میں اس خدشے کی وجہ سے اضافہ ہو رہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ کی وجہ سے آبنائے ہرمز کے ذریعے مشرق وسطیٰ سے تیل سپلائی میں خلل پڑ سکتا ہے۔ یہاں سے دنیا کی تیل کی سپلائی کا تقریباً پانچواں حصہ اس گزرگاہ سے گزرتا ہے۔
اس سے قبل ایک اور پیغام میں لاریجانی نے کہا تھا کہ ایران ٹرمپ کی ’فضول دھمکیوں‘ سے خوفزدہ نہیں۔
سوشل میڈیاپر جاری ایک پوسٹ میں انہوں نے ٹرمپ سے کہا کہ آپ سے بھی بڑے بڑے لوگ ایرانی قوم کو ختم نہیں کر سکے۔ہوشیار رہیں کہ کہیں آپ ہی ختم نہ ہو جائیں۔
متعلقہ عنوانات
امریکا نے دنیا بھر میں اپنے شہریوں کیلئے سفری الرٹ جاری کردیا
18 July 2026
امریکی صدر کی ہدایت پر ایران کے خلاف بڑے فضائی حملوں کا آغاز، تہران کی عسکری صلاحیتوں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا، سینٹ کام کا باضابطہ اعلان
18 July 2026
اردن حملے میں فوجیوں کی ہلاکت پر ٹرمپ کی خاموشی ٹوٹ گئی، پینٹاگون کو پوری شدت سے ایران پر بمباری کا حکم، روسی میڈیا کا دعویٰ
18 July 2026
انمول عرف پنکی کا بھائی منشیات سمیت گرفتار
18 July 2026
ٹرمپ دو اہم سفارتی کامیابیوں کو تباہ کر کے امن کی بات کر رہے ہیں، ایرانی سفیر
18 July 2026
امریکی فوجیوں کی قربانی ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرے گی، پیٹ ہیگستھ
18 July 2026
جنگ مخالف تنظیموں کے اتحاد کا اسرائیلی مظالم کے خلاف وسطی لندن میں احتجاج
18 July 2026
خلیج عدن سے اغوا ہونیوالا بحری جہاز صومالیہ کی علاقائی سمندری حدود میں منتقل کر دیا گیا
18 July 2026