LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا نے دنیا بھر میں اپنے شہریوں کیلئے سفری الرٹ جاری کردیا امریکی صدر کی ہدایت پر ایران کے خلاف بڑے فضائی حملوں کا آغاز، تہران کی عسکری صلاحیتوں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا، سینٹ کام کا باضابطہ اعلان اردن حملے میں فوجیوں کی ہلاکت پر ٹرمپ کی خاموشی ٹوٹ گئی، پینٹاگون کو پوری شدت سے ایران پر بمباری کا حکم، روسی میڈیا کا دعویٰ انمول عرف پنکی کا بھائی منشیات سمیت گرفتار ٹرمپ دو اہم سفارتی کامیابیوں کو تباہ کر کے امن کی بات کر رہے ہیں، ایرانی سفیر امریکی فوجیوں کی قربانی ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرے گی، پیٹ ہیگستھ جنگ مخالف تنظیموں کے اتحاد کا اسرائیلی مظالم کے خلاف وسطی لندن میں احتجاج خلیج عدن سے اغوا ہونیوالا بحری جہاز صومالیہ کی علاقائی سمندری حدود میں منتقل کر دیا گیا یورپی یونین اور خلیجی ممالک کا آبنائے ہرمز غیر مشروط طور پر کھولنے کا مطالبہ سعودی عرب کی کویت، بحرین اور اردن پر ایرانی حملوں کی سخت مذمت ایران کا شہری تنصیبات کو نشانہ بنانا جنگی جرم ہے، سربراہ خلیج تعاون کونسل امریکا نے مفاہمت پر دستخط کی سیاہی خشک ہونے سے پہلے ہی ایران پر حملہ کر دیا، رضا عارف قومی اتحاد اور سپریم لیڈر کی رہنمائی ایران کا سب سے بڑا سرمایہ ہے، صدر پزشکیان ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی پر عمل درآمد سختی سے جاری ہے، سینٹ کام نورین نیازی کو این سی سی آئی اے کا نوٹس، 20 جولائی کو طلب کرلیا

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس: کفایت شعاری اقدامات کی نگرانی کے لیے خصوصی کمیٹی قائم

Web Desk

10 March 2026

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت آج وزیراعظم ہاؤس میں اجلاس ہوا، جس میں موجودہ علاقائی اور عالمی صورتحال کے پیش نظر کفایت شعاری اور توانائی کی بچت کے اقدامات پر جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہفتہ وار اضافی چھٹی جمعہ کے روز ہوگی۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ تمام وفاقی وزارتیں اور ڈویژنز سادگی، کفایت شعاری اور توانائی کی بچت کے اقدامات کو بھرپور طریقے سے نافذ کریں۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی قیادت میں ایک خصوصی کمیٹی قائم کی گئی ہے جو روزانہ کی بنیاد پر اقدامات کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرے گی۔ وزیراعظم نے ہدایت دی کہ کفایت شعاری کے اقدامات کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروایا جائے تاکہ ان کے اثرات کا جائزہ لیا جا سکے۔

تمام وزارتیں اور ادارے بند کی گئی گاڑیوں کی تصاویر کابینہ ڈویژن کو بھیجیں گی اور ورک فرام ہوم کے حوالے سے اپنی رپورٹ وزیراعظم آفس کو ارسال کریں گی۔ روزانہ اور ہفتہ وار رپورٹس کمیٹی کو جمع کروائی جائیں گی۔

اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔