LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا نے دنیا بھر میں اپنے شہریوں کیلئے سفری الرٹ جاری کردیا امریکی صدر کی ہدایت پر ایران کے خلاف بڑے فضائی حملوں کا آغاز، تہران کی عسکری صلاحیتوں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا، سینٹ کام کا باضابطہ اعلان اردن حملے میں فوجیوں کی ہلاکت پر ٹرمپ کی خاموشی ٹوٹ گئی، پینٹاگون کو پوری شدت سے ایران پر بمباری کا حکم، روسی میڈیا کا دعویٰ انمول عرف پنکی کا بھائی منشیات سمیت گرفتار ٹرمپ دو اہم سفارتی کامیابیوں کو تباہ کر کے امن کی بات کر رہے ہیں، ایرانی سفیر امریکی فوجیوں کی قربانی ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرے گی، پیٹ ہیگستھ جنگ مخالف تنظیموں کے اتحاد کا اسرائیلی مظالم کے خلاف وسطی لندن میں احتجاج خلیج عدن سے اغوا ہونیوالا بحری جہاز صومالیہ کی علاقائی سمندری حدود میں منتقل کر دیا گیا یورپی یونین اور خلیجی ممالک کا آبنائے ہرمز غیر مشروط طور پر کھولنے کا مطالبہ سعودی عرب کی کویت، بحرین اور اردن پر ایرانی حملوں کی سخت مذمت ایران کا شہری تنصیبات کو نشانہ بنانا جنگی جرم ہے، سربراہ خلیج تعاون کونسل امریکا نے مفاہمت پر دستخط کی سیاہی خشک ہونے سے پہلے ہی ایران پر حملہ کر دیا، رضا عارف قومی اتحاد اور سپریم لیڈر کی رہنمائی ایران کا سب سے بڑا سرمایہ ہے، صدر پزشکیان ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی پر عمل درآمد سختی سے جاری ہے، سینٹ کام نورین نیازی کو این سی سی آئی اے کا نوٹس، 20 جولائی کو طلب کرلیا

بنگلادیش ون ڈے سیریز میں 3 کھلاڑی ڈیبیو کریں گے، کپتان شاہین آفریدی

Web Desk

10 March 2026

ڈھاکا: پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے بنگلا دیش کے خلاف سیریز سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم کو آئندہ ورلڈ کپ کے لیے تیار کیا جا رہا ہے اور نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ مواقع دیے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ بنگلا دیش کے خلاف تین کھلاڑی معاذ صداقت، صاحبزادہ فرحان اور شمائل حسین ون ڈے ڈیبیو کریں گے۔ کپتان کے مطابق معاذ صداقت اوپننگ کریں گے جبکہ شمائل حسین ون ڈاؤن پوزیشن پر بیٹنگ کریں گے۔

شاہین آفریدی نے کہا کہ ٹیم اور پچ کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پلیئنگ الیون کا فیصلہ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسکواڈ میں شامل زیادہ تر کھلاڑی لسٹ اے کرکٹ اور پاکستان شاہینز کی جانب سے کھیل چکے ہیں اور کچھ کھلاڑی پہلے بھی بنگلا دیش میں کھیلنے کا تجربہ رکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہوم کنڈیشنز میں ہر ٹیم بہتر کارکردگی دکھاتی ہے لیکن پاکستانی ٹیم بھی اچھی تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کا پہلا میچ کل کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور تیسرا میچ بالترتیب 13 اور 15 مارچ کو ہوگا۔ سیریز کے تینوں میچ ڈھاکا کے شیر بنگلا نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔