LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا نے دنیا بھر میں اپنے شہریوں کیلئے سفری الرٹ جاری کردیا امریکی صدر کی ہدایت پر ایران کے خلاف بڑے فضائی حملوں کا آغاز، تہران کی عسکری صلاحیتوں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا، سینٹ کام کا باضابطہ اعلان اردن حملے میں فوجیوں کی ہلاکت پر ٹرمپ کی خاموشی ٹوٹ گئی، پینٹاگون کو پوری شدت سے ایران پر بمباری کا حکم، روسی میڈیا کا دعویٰ انمول عرف پنکی کا بھائی منشیات سمیت گرفتار ٹرمپ دو اہم سفارتی کامیابیوں کو تباہ کر کے امن کی بات کر رہے ہیں، ایرانی سفیر امریکی فوجیوں کی قربانی ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرے گی، پیٹ ہیگستھ جنگ مخالف تنظیموں کے اتحاد کا اسرائیلی مظالم کے خلاف وسطی لندن میں احتجاج خلیج عدن سے اغوا ہونیوالا بحری جہاز صومالیہ کی علاقائی سمندری حدود میں منتقل کر دیا گیا یورپی یونین اور خلیجی ممالک کا آبنائے ہرمز غیر مشروط طور پر کھولنے کا مطالبہ سعودی عرب کی کویت، بحرین اور اردن پر ایرانی حملوں کی سخت مذمت ایران کا شہری تنصیبات کو نشانہ بنانا جنگی جرم ہے، سربراہ خلیج تعاون کونسل امریکا نے مفاہمت پر دستخط کی سیاہی خشک ہونے سے پہلے ہی ایران پر حملہ کر دیا، رضا عارف قومی اتحاد اور سپریم لیڈر کی رہنمائی ایران کا سب سے بڑا سرمایہ ہے، صدر پزشکیان ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی پر عمل درآمد سختی سے جاری ہے، سینٹ کام نورین نیازی کو این سی سی آئی اے کا نوٹس، 20 جولائی کو طلب کرلیا

سندھ کابینہ کے اہم فیصلے: خواتین زرعی محنت کش کارڈ، اسکول 31 مارچ تک بند اور سرکاری دفاتر میں ریفریشمنٹ پر پابندی

Web Desk

10 March 2026

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ سندھ کابینہ کے اجلاس میں متعدد اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کابینہ نے سندھ ایگریکلچر ویمن ورکرز رولز کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت خواتین زرعی محنت کشوں کو مساوی اجرت، زچگی کی سہولیات اور ہراسانی و امتیاز سے تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ بینظیر ویمن ایگریکلچرل ورکرز کارڈ جاری کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے جبکہ خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے 50 کروڑ روپے کا انڈومنٹ فنڈ قائم کیا جائے گا۔

شرجیل انعام میمن کے مطابق بین الاقوامی اور علاقائی صورتحال کے پیش نظر سندھ میں تعلیمی اداروں کو 16 مارچ سے 31 مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم کوئی امتحان ملتوی نہیں ہوگا۔ سرکاری دفاتر میں جمعے کے روز ورک فرام ہوم ہوگا جبکہ دیگر دنوں میں ملازمین معمول کے مطابق دفتر آئیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ کفایت شعاری اقدامات کے تحت آئندہ دو ماہ تک سرکاری دفاتر میں ہر قسم کی ریفریشمنٹ بند رہے گی اور سرکاری سطح پر چائے، ناشتہ یا دیگر اشیاء فراہم نہیں کی جائیں گی۔ اگر کوئی ملازم ذاتی طور پر پانی یا دیگر اشیاء استعمال کرنا چاہے تو وہ اپنی ذمہ داری پر کرے گا۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ سندھ کابینہ نے سابق نگراں وزراء اور دیگر شخصیات سے سیکیورٹی واپس لینے کا بھی فیصلہ کیا ہے جبکہ سرکاری دعوتوں اور نجی ہوٹلز میں سرکاری تقریبات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ کا سرکاری طیارہ بھی ان دنوں گراؤنڈ رکھا جائے گا تاکہ اخراجات میں کمی لائی جا سکے۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ حکومت کفایت شعاری کا آغاز اپنے گھر سے کر رہی ہے اور کابینہ اراکین نے ازخود افطار پارٹیوں میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ گندم کی خرد برد میں ملوث 25 افراد کو برطرف کر دیا گیا ہے جبکہ حسن سلیمان ہسپتال منصوبے میں نصف سرمایہ حکومت سندھ اور نصف نجی مالکان کی جانب سے فراہم کیا جا رہا ہے تاکہ عوام کو جدید طبی سہولیات میسر آ سکیں۔