LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
طبی تعلیم اور تحقیق میں پاک-امریکہ تعاون کا بڑا معاہدہ؛ نیویارک میں ایم او یو پر دستخط، ٹرمپ کی دعوت پر لبنانی صدر اہلیہ کے ہمراہ واشنگٹن پہنچ گئے متحدہ عرب امارات کا کشیدگی میں فوری کمی اور مذاکرات کی بحالی کا مطالبہ سعودی اور کویتی وزرائے خارجہ کی خطے میں ایرانی حملوں کی مذمت مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، امریکا کا اپنے شہریوں کو دنیا بھر میں محتاط رہنے کا مشورہ امریکی افواج کو ایران کے جوابی اقدامات سے بچنے کیلئے فوری نکل جانا چاہیے، ابراہیم عزیزی ایران نے شمالی عراق کے کرد علاقے سے ملحق دو سرحدی گزر گاہیں بند کر دیں ایران کے شمالی عراق میں کرد اپوزیشن گروپ کے ٹھکانوں پر حملے اربیل میں ڈرون حملوں کے بعد امریکی قونصل خانے کا فضائی دفاعی نظام فعال کردیا گیا ایران کے جنوبی علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، ایرانی میڈیا امریکا نے دنیا بھر میں اپنے شہریوں کیلئے سفری الرٹ جاری کردیا امریکی صدر کی ہدایت پر ایران کے خلاف بڑے فضائی حملوں کا آغاز، تہران کی عسکری صلاحیتوں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا، سینٹ کام کا باضابطہ اعلان اردن حملے میں فوجیوں کی ہلاکت پر ٹرمپ کی خاموشی ٹوٹ گئی، پینٹاگون کو پوری شدت سے ایران پر بمباری کا حکم، روسی میڈیا کا دعویٰ انمول عرف پنکی کا بھائی منشیات سمیت گرفتار ٹرمپ دو اہم سفارتی کامیابیوں کو تباہ کر کے امن کی بات کر رہے ہیں، ایرانی سفیر

آبنائے ہرمز میں جہازوں کے تحفظ کے لیے فرانس کا بحری مشن، جنگی بیڑا تعینات کرنے کا اعلان

Web Desk

9 March 2026

پیرس: ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کی بندش اور آئل ٹینکروں پر حملوں کے بعد فرانس نے تجارتی جہازوں کے تحفظ کے لیے بحری سیکیورٹی مشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے قبرص کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یورپی اور اتحادی ممالک کے تعاون سے ایک دفاعی نوعیت کا مشن تیار کیا جا رہا ہے جس کا مقصد عالمی تجارتی جہازوں کو محفوظ راستہ فراہم کرنا ہے۔

صدر میکرون کے مطابق اس منصوبے کے تحت 8 جنگی جہاز، 2 ہیلی کاپٹر بردار جہاز اور طیارہ بردار بحری بیڑا بحیرہ روم، بحیرہ احمر اور آبنائے ہرمز کے اہم سمندری راستوں پر تعینات کیا جائے گا تاکہ تیل بردار اور کنٹینر جہازوں کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام خطے میں جنگی صورتحال کے باعث پیدا ہونے والے خطرات کے پیش نظر کیا جا رہا ہے۔

فرانسیسی صدر نے قبرص پر گزشتہ ہفتے ہونے والے ڈرون حملے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر قبرص پر دوبارہ حملہ ہوا تو اسے پورے یورپ کے خلاف حملہ تصور کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ آبنائے ہرمز عالمی تجارت اور توانائی کی ترسیل کا ایک نہایت اہم بحری راستہ ہے جہاں سے دنیا بھر کے لیے تیل اور گیس لے جانے والے ٹینکرز گزرتے ہیں۔