ایران کاحملہ، بحرین کا بھی تیل کی فراہمی منقطع کرنے کا اعلان
Web Desk
9 March 2026
ایران کے حملے کے بعد بحرین نے بھی تیل کی فراہمی منقطع کرنے کا اعلان کردیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بحرین کی حکومتی توانائی کمپنی باپکو انرجیز نے ایرانی حملوں کے بعد اپنے معاہدوں کی تکمیل سے معذرت کرلی ہے۔
کمپنی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے ہونے والے ایک حملے میں بحرین کی 90 سال پرانی آئل ریفائنری کو نقصان پہنچا جس کے بعد پیداواری سرگرمیاں متاثر ہوئیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ حال ہی میں اس ریفائنری کی استعداد بڑھا کر تقریباً 4 لاکھ بیرل یومیہ تک کی گئی تھی جبکہ پلانٹ میں جدید یونٹس نصب کیے گئے تھے جو جیٹ فیول اور ڈیزل کی زیادہ مقدار پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگی صورتحال کے باعث کمپنی کے آپریشن متاثر ہوئے ہیں تاہم مقامی مارکیٹ کی ضروریات کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ ایران سے بڑھتی کشیدگی کے باعث خلیجی ممالک کی توانائی کی صنعت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔حملے کے بعد قطر پہلے ہی ایل این جی کی سپلائی روکنے کا اعلان کرچکاہے جبکہ کویت نے بھی اپنے آئل فیلڈز اور ریفائنریز میں پیداوار کم کرنا شروع کر دی ہے۔
متعلقہ عنوانات
اسٹاک مارکیٹ میں ہفتہ وار شدید مندی؛ سرمایہ کاروں کے 259 ارب روپے ڈوب گئے،
11 July 2026
امریکا اور اسرائیل کو جنگی جرائم کی سزا اور ہرجانہ ادا کرنا ہوگا: سربراہ ایرانی عدلیہ
11 July 2026
بنوں: پولیس نے 40 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری کر دی، سروں کی قیمت مقرر
11 July 2026
پاکستان ہاکی کی بہتری کیلیے غیر ملکی کوچز نے کام شروع کر دیا
11 July 2026
غیر ملکی خواتین سے جنسی زیادتی اور اغوا کا کیس: ملزمان کا مزید 5 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور
11 July 2026
بہامس میں طیارہ گر کر تباہ، 10 افراد ہلاک
11 July 2026
یوکرین کا 28 روسی سمندری جہازوں پر حملہ، ماسکو نے سمندری راستہ بند کردیا
11 July 2026
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج پھر قیمت بڑھ گئی
11 July 2026