LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسٹاک مارکیٹ میں ہفتہ وار شدید مندی؛ سرمایہ کاروں کے 259 ارب روپے ڈوب گئے، امریکا اور اسرائیل کو جنگی جرائم کی سزا اور ہرجانہ ادا کرنا ہوگا: سربراہ ایرانی عدلیہ بنوں: پولیس نے 40 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری کر دی، سروں کی قیمت مقرر پاکستان ہاکی کی بہتری کیلیے غیر ملکی کوچز نے کام شروع کر دیا غیر ملکی خواتین سے جنسی زیادتی اور اغوا کا کیس: ملزمان کا مزید 5 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور بہامس میں طیارہ گر کر تباہ، 10 افراد ہلاک یوکرین کا 28 روسی سمندری جہازوں پر حملہ، ماسکو نے سمندری راستہ بند کردیا سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج پھر قیمت بڑھ گئی سپریم کورٹ کا تعلیمی اداروں میں ہراسانی کے واقعات کی روک تھام کےلیے اہم فیصلہ جاری ایس ای سی پی کا انقلابی قدم؛ اب IBAN کے ذریعے ڈیجیٹل ’کے وائی سی‘ ہوگی، نادرا کے بلاک شناختی کارڈز پر انویسٹمنٹ اکاؤنٹس بھی فوری بلاک کرنے کا فیصلہ پاک امریکہ تجارتی معاہدے پر واشنگٹن میں اہم پیش رفت؛ مذاکرات مثبت رہے، اختلافات کم کرنے پر اتفاق سمندری طوفان باوی سے کئی ممالک کو خطرہ، فلپائن میں کم از کم 15 افراد ہلاک حکومت نے جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا گیا امریکی قونصل خانے کے وفد کا ای پی اے لاہور کا دورہ، سموگ کنٹرول اقدامات کو سراہا آئی ایم ایف اگلے 14 ماہ میں پاکستان کو مزید 3.6 ارب ڈالر قرض دے گا

اولین ترجیح پیٹرول کی بلاتعطل فراہمی ہے،پاکستان میں سپلائی مستحکم ہے، وزیرخزانہ

Web Desk

9 March 2026

وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کہتے ہیں حکومت کی اولین ترجیح ملک بھر میں پٹرولیم کی بلا تعطل فراہمی ہے۔ وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت پیٹرولیم جائزہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اس موقع پر وزیرخزانہ نے مزید کہاکہ عالمی منڈی میں اتار چڑھاؤ کے باوجود پاکستان میں سپلائی مستحکم ہے۔

اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایاگیاکہ ملک میں پٹرولیم کے ذخائر اطمینان بخش سطح پر موجود ہیں۔ حکومت عالمی توانائی منڈی کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔

اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمد، سپلائی چین اور لاجسٹکس انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔اور بتاگیاکہ آئندہ ہفتوں میں ایندھن کی مسلسل فراہمی کیلئے اضافی کارگو اور درآمدی انتظامات مکمل ہیں۔ عالمی منڈی میں خام تیل اور ریفائنڈ مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ ہواہے۔ حکومت عالمی توانائی منڈی کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔

اجلاس میں خطے کی صورتحال کے تناظر میں پٹرولیم کی قیمتوں اور ذخائر کا جائزہ لیاگیا۔اس کے علاوہ ریفائنری آپریشنز اور سمندری ترسیل کے انتظامات پر بھی غورکیاگیا۔

اس کے علاوہ ایندھن کی بچت اور توانائی کے مؤثر استعمال سے درآمدی دباؤ کم کرنے کی تجاویز پربھی غورکیاگیا۔کمیٹی نے ایندھن کی  دستیابی برقرار رکھنے کے لیے اداروں کے درمیان قریبی رابطے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں صوبوں کے ساتھ رابطے اور پٹرول پمپس پر نگرانی کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔