پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 9700 پوائنٹس کی کمی، ٹریڈنگ عارضی طور پر روک دی گئی
Web Desk
9 March 2026
ایران سے متعلق جنگی کشیدگی کے اثرات عالمی مالیاتی منڈیوں پر نمایاں ہونے لگے ہیں جبکہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بھی شدید منفی رجحان دیکھنے میں آیا، جس کے باعث ٹریڈنگ عارضی طور پر روک دی گئی۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی مارکیٹ کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی ریکارڈ کی گئی۔ ٹریڈنگ کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج کا ہنڈرڈ انڈیکس 9,780 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 47 ہزار 715 پوائنٹس کی سطح تک گر گیا۔
شدید گراوٹ کے باعث سٹاک ایکسچینج میں کاروبار ایک گھنٹے کے لیے عارضی طور پر معطل کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز مارکیٹ ایک لاکھ 57 ہزار 496 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔
دوسری جانب مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے باعث ایشین سٹاک مارکیٹس بھی مندی کا شکار ہو گئی ہیں۔
جاپان کے نکئی انڈیکس میں تقریباً 7 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ جنوبی کوریا کے کوسپی انڈیکس میں بھی تقریباً 7 فیصد گراوٹ دیکھی گئی۔
اسی طرح ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں ڈھائی فیصد سے زائد کمی جبکہ بھارت کے نفٹی انڈیکس میں بھی تقریباً 3 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
خبر ایجنسی کے مطابق یورپ کی مارکیٹس بھی دباؤ کا شکار ہیں، جہاں جرمنی، برطانیہ اور یورو سٹاکس میں ایک فیصد سے زائد گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ امریکی سٹاک مارکیٹ میں بھی مجموعی طور پر ایک فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
اڈیالہ جیل: بشریٰ بی بی سے ملاقات کی درخواست مسترد، وکلا کا جیل حکام پر قانون شکنی کا الزام
1 May 2026
رکاوٹوں کے باعث کام جاری رکھناممکن نہیں، گوادرمیں چینی کمپنی نے فیکٹری بند کردی،تمام ملازمین برطرف
1 May 2026
ایران کی نئی تجاویزسے مطمئن نہیں ایرانی قیادت کاآپس میں اتحادنہیں، امریکی صدر
1 May 2026
پاکستان گڈزٹرانسپورٹ الائنس کاکرایوں میں 5فیصداضافے کااعلان
1 May 2026
جنگ میں ہونے والے نقصان کا ہرجانہ دیاجائے، ایران کا عرب ممالک سے مطالبہ
1 May 2026
ایران سے جنگ جاری رہے گی یا نہیں؟ اب فیصلہ ٹرمپ کے بجائے کانگریس کرے گی
1 May 2026
امریکاکو جنگ میں 100ارب ڈالر کا نقصان ہوچکاہے، ایرانی وزیرخارجہ
1 May 2026
ایران نے امریکا سے جنگ بندی مذاکرات کےلیےنئی تجاویز پاکستان کے حوالے کردیں
1 May 2026