LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسٹاک مارکیٹ میں ہفتہ وار شدید مندی؛ سرمایہ کاروں کے 259 ارب روپے ڈوب گئے، امریکا اور اسرائیل کو جنگی جرائم کی سزا اور ہرجانہ ادا کرنا ہوگا: سربراہ ایرانی عدلیہ بنوں: پولیس نے 40 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری کر دی، سروں کی قیمت مقرر پاکستان ہاکی کی بہتری کیلیے غیر ملکی کوچز نے کام شروع کر دیا غیر ملکی خواتین سے جنسی زیادتی اور اغوا کا کیس: ملزمان کا مزید 5 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور بہامس میں طیارہ گر کر تباہ، 10 افراد ہلاک یوکرین کا 28 روسی سمندری جہازوں پر حملہ، ماسکو نے سمندری راستہ بند کردیا سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج پھر قیمت بڑھ گئی سپریم کورٹ کا تعلیمی اداروں میں ہراسانی کے واقعات کی روک تھام کےلیے اہم فیصلہ جاری ایس ای سی پی کا انقلابی قدم؛ اب IBAN کے ذریعے ڈیجیٹل ’کے وائی سی‘ ہوگی، نادرا کے بلاک شناختی کارڈز پر انویسٹمنٹ اکاؤنٹس بھی فوری بلاک کرنے کا فیصلہ پاک امریکہ تجارتی معاہدے پر واشنگٹن میں اہم پیش رفت؛ مذاکرات مثبت رہے، اختلافات کم کرنے پر اتفاق سمندری طوفان باوی سے کئی ممالک کو خطرہ، فلپائن میں کم از کم 15 افراد ہلاک حکومت نے جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا گیا امریکی قونصل خانے کے وفد کا ای پی اے لاہور کا دورہ، سموگ کنٹرول اقدامات کو سراہا آئی ایم ایف اگلے 14 ماہ میں پاکستان کو مزید 3.6 ارب ڈالر قرض دے گا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد انٹرسٹی بس کرایوں میں اضافہ

Web Desk

8 March 2026

لاہور: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد ملک بھر میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور سے راولپنڈی کے لیے ایگزیکٹو بس کا کرایہ 2250 سے بڑھ کر 2480 روپے ہو گیا ہے جبکہ ایگزیکٹو پلس کا کرایہ 3350 سے بڑھ کر 3680 روپے کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح لاہور سے کراچی کے لیے بس کرایہ 3 ہزار روپے اضافے کے ساتھ 13200 روپے ہو گیا ہے۔ لاہور سے مری کا کرایہ 3100 سے بڑھ کر 3720 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

لاہور سے صادق آباد کا کرایہ 700 روپے اضافے کے ساتھ 4200 روپے ہو گیا جبکہ لاہور سے ملتان کا نیا کرایہ 3150 سے بڑھ کر 3750 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

لاہور سے سیالکوٹ کا نیا کرایہ 1800 سے بڑھ کر 2150 روپے جبکہ لاہور سے پاکپتن کا کرایہ 350 روپے اضافے کے ساتھ 1750 روپے ہو گیا ہے۔
لاہور سے سرگودھا کے لیے بھی کرایہ 350 روپے اضافے کے بعد 2000 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

یہ اضافہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ تبدیلی کے فوری اثرات کے پیش نظر کیا گیا ہے، جس سے مسافروں کے لیے سفر کے اخراجات میں اضافہ ہو گیا ہے۔