تہران میں حملہ ، قدس فورس کے 16طیارے تباہ کردیے، اسرائیل کا دعویٰ
Web Desk
7 March 2026
اسرائیلی فضائیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے دارالحکومت تہران میں حملوں کے دوران پاسدارانِ انقلاب کی قدس فورس کے طیاروں کو نشانہ بنایا گیاہے اور16طیارے تباہ کردیئے گئے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ تہران میں مختلف مقامات پر وسیع پیمانے پر حملے کیے گئے ہیں جن میں مہرآباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ بھی شامل تھا۔
ترجمان نے بتایا کہ مہرآباد ایئرپورٹ کو قدس فورس مشرقِ وسطیٰ میں اپنے اتحادی مسلح گروپوں کو اسلحہ اور مالی مدد منتقل کرنے کے مرکز کے طور پر استعمال کر رہی تھی۔
انہوں نے کہاکہ تباہ کیے گئے طیارے اسلامی انقلابی گارڈ کور قدس فورس کے زیر استعمال تھے جو ایران کی خصوصی فورس ہے جس کا کام ملک کی سرحدوں سے باہر آپریشنز انجام دینا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ اس ایئرپورٹ سے مبینہ طور پر اسلحہ اور رقوم مختلف گروپوں تک پہنچائی جاتی تھیں جن میں لبنان کی تنظیم حزب اللہ بھی شامل ہے۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ مہرآباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملوں کے دوران طیاروں کے علاوہ ایئرپورٹ پر موجود بعض دیگر فوجی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ تاہم آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔
ایران کے حکام کی جانب سے بھی اس حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔
متعلقہ عنوانات
نیل کٹر کے اس ‘بٹن’ کی موجودگی کا مقصد جانتے ہیں؟
2 May 2026
پاک افغانستان سرحدی صورتحال پر برطانوی مؤقف زمینی حقائق کی عکاسی نہیں کرتا: دفتر خارجہ
2 May 2026
پاکستان سفارتی سطح پر بھی معرکہ حق میں کامیاب، امن کا علمبردار بن کر ابھرا: عطا تارڑ
2 May 2026
ریڈ لائن بی آر ٹی کراچی کے مستقبل کی شہ رگ ہے؛ کام شروع ہونے کے بعد جلد واضح بہتری نظر آئے گی، شرجیل میمن
2 May 2026
سعودی عرب کا بڑا فیصلہ؛ 15 سال سے کم عمر بچوں کے حج پر پابندی عائد
2 May 2026
نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کا کویتی ہم منصب سے رابطہ؛ علاقائی امن اور معاشی استحکام پر تبادلۂ خیال
2 May 2026
ایران نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے شرائط نرم کر دیں: امریکی اخبار
2 May 2026
بھارت میں سیاحوں کی کشتی الٹنے سے بچوں سمیت 9 افراد ہلاک، 4 لاپتا
2 May 2026