پاکستانی عوام خطے میں سب سے زیادہ مہنگاپیٹرول خریدنے پر مجبور
Web Desk
7 March 2026
خطےمیں پاکستانی عوام سب سے زیادہ مہنگاپیٹرول خریدنے پر مجبورہیں۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے پاکستان یں مہنگائی کے نئے طوفان کا خطرہ ہے۔
حکومت کی جانب سے پٹرولیم ذخائر موجود ہونے کے باوجود پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ صرف پٹرول تک محدود نہیں رہا بلکہ پٹرول مہنگا ہونے سے اشیائے ضروریہ کے نرخوں میں بھی خودبخود اضافہ کردیاگیاہے۔
پاکستان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھارت، سری لنکا اور بنگلہ دیش کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، پاکستان میں اس وقت پٹرول کی قیمت321روپے17 پیسے فی لٹر ہے۔
بھارت میں ایک لٹر پٹرول کی قیمت94روپے77پیسے مقرر ہے، سری لنکا میں ایک لٹر پٹرول293 روپے کا ہے، بنگلہ دیش میں بھی پٹرول کی قیمت پاکستان سےانتہائی کم ہے یعنی ایک لٹرپٹرول 116 ٹکا میں فروخت ہوتا ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوتے ہی گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 20 فیصد اضافے کا اعلان کیا۔۔ پبلک ٹرانسپورٹرزبھی پیچھے نہیں رہے اور کرایوں میں من مانا اضافہ کر دیا ۔
متعلقہ عنوانات
عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں پھر اضافہ
11 July 2026
اسٹاک مارکیٹ میں ہفتہ وار شدید مندی؛ سرمایہ کاروں کے 259 ارب روپے ڈوب گئے،
11 July 2026
5 سال سے زیر تعمیر یونیورسٹی روڈ پیپلز پارٹی کی کرپشن اور لاپرواہی کا نمونہ ہے: مفتاح اسماعیل
11 July 2026
بنوں: پولیس نے 40 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری کر دی، سروں کی قیمت مقرر
11 July 2026
پنجاب کے 52 شہروں میں ترقیاتی منصوبے تیزی سے جاری ہیں: عظمیٰ بخاری
11 July 2026
غیر ملکی خواتین سے جنسی زیادتی اور اغوا کا کیس: ملزمان کا مزید 5 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور
11 July 2026
منشیات ڈیلر پنکی کو قابلِ اعتراض کپڑے پہننے کی اجازت نہیں دے سکتے، جیل حکام
11 July 2026
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج پھر قیمت بڑھ گئی
11 July 2026