معاشی لائحہ عمل میں سادگی، بچت اور عوامی ریلیف ترجیح ہے: وزیراعظم
Web Desk
7 March 2026
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملکی معاشی صورتحال کے جائزے کے لیے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں عالمی سطح پر حالیہ کشیدگی اور اس کے خطے پر پڑنے والے معاشی اثرات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اجلاس کے دوران وزیراعظم نے کمیٹی کو ہدایت کی کہ 48 گھنٹوں کے اندر سادگی اور بچت پر مبنی ایسا قابلِ عمل لائحہ عمل پیش کیا جائے جس سے عوام پر کم سے کم بوجھ پڑے اور عوامی ریلیف کو اولین ترجیح دی جائے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ وزیراعظم نے گزشتہ ہفتے ہی عالمی معاشی دباؤ کے اثرات کا جائزہ لینے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی تھی، جس کے اقدامات کے باعث ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی کمی پیدا نہیں ہوئی۔ تاہم عالمی سطح پر قیمتوں میں حالیہ اضافے کے باعث صارفین پر بوجھ کم سے کم منتقل کرنے کے لیے کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔وزیراعظم نے واضح ہدایت کی کہ کوئی بھی پیٹرول پمپ یا کمپنی جو مصنوعی قلت پیدا کرنے یا ذخیرہ اندوزی میں ملوث پائی جائے، اس کا لائسنس فوری طور پر منسوخ کیا جائے اور اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ وزیر خزانہ اور وزیر پٹرولیم چاروں صوبوں کا دورہ کریں اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر پٹرولیم مصنوعات کی بچت اور بلاتعطل فراہمی کے لیے جامع منصوبہ بندی اور لائحہ عمل تیار کریں۔اجلاس میں کمیٹی کو مزید فعال کردار ادا کرتے ہوئے عوام کے لیے آسان اور مؤثر سفارشات پیش کرنے کی بھی ہدایت دی گئی۔
متعلقہ عنوانات
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم سے ملاقات، شہباز شریف کا خلیج میں حالیہ کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار
21 July 2026
کویت نے آئل ٹینکر پر حملے کے خلاف ایرانی سفیر کو طلب کرلیا
21 July 2026
نیویارک میں پاکستانی قونصلیٹ کی تارکینِ وطن کے لیے جعل سازوں کے حوالے سے الرٹ جاری
21 July 2026
بحری ناکہ بندی کے دوران 8 تجارتی جہازوں کا رخ موڑ دیا، ایک ناکارہ بنا دیا: سینٹ کام
21 July 2026
قطر کا حملوں سے نقصانات کے ازالے کیلئے ایران سے ہرجانہ ادا کرنے کا مطالبہ
21 July 2026
ایران کا خطے میں امریکی اڈوں پر تابڑ توڑ حملوں، ریڈار سسٹم تباہ کرنے کا دعویٰ
21 July 2026
امریکی صدر ٹرمپ نے نطنز کے پہاڑوں میں ایرانی ایٹمی مرکز پر حملے کی دھمکی دے دی
21 July 2026
برازیل اور امریکا کے درمیان تجارتی جنگ : نیا محاذ کھل گیا
21 July 2026