LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسٹاک مارکیٹ میں ہفتہ وار شدید مندی؛ سرمایہ کاروں کے 259 ارب روپے ڈوب گئے، امریکا اور اسرائیل کو جنگی جرائم کی سزا اور ہرجانہ ادا کرنا ہوگا: سربراہ ایرانی عدلیہ بنوں: پولیس نے 40 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری کر دی، سروں کی قیمت مقرر پاکستان ہاکی کی بہتری کیلیے غیر ملکی کوچز نے کام شروع کر دیا غیر ملکی خواتین سے جنسی زیادتی اور اغوا کا کیس: ملزمان کا مزید 5 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور بہامس میں طیارہ گر کر تباہ، 10 افراد ہلاک یوکرین کا 28 روسی سمندری جہازوں پر حملہ، ماسکو نے سمندری راستہ بند کردیا سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج پھر قیمت بڑھ گئی سپریم کورٹ کا تعلیمی اداروں میں ہراسانی کے واقعات کی روک تھام کےلیے اہم فیصلہ جاری ایس ای سی پی کا انقلابی قدم؛ اب IBAN کے ذریعے ڈیجیٹل ’کے وائی سی‘ ہوگی، نادرا کے بلاک شناختی کارڈز پر انویسٹمنٹ اکاؤنٹس بھی فوری بلاک کرنے کا فیصلہ پاک امریکہ تجارتی معاہدے پر واشنگٹن میں اہم پیش رفت؛ مذاکرات مثبت رہے، اختلافات کم کرنے پر اتفاق سمندری طوفان باوی سے کئی ممالک کو خطرہ، فلپائن میں کم از کم 15 افراد ہلاک حکومت نے جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا گیا امریکی قونصل خانے کے وفد کا ای پی اے لاہور کا دورہ، سموگ کنٹرول اقدامات کو سراہا آئی ایم ایف اگلے 14 ماہ میں پاکستان کو مزید 3.6 ارب ڈالر قرض دے گا

ڈیزل مہنگا، پاکستان ریلویز نے ٹرین کرایوں میں اضافے کا اعلان کر دیا

Web Desk

7 March 2026

ڈیزل کی قیمتوں میں 20 فیصد اضافے کے بعد پاکستان ریلویز نے ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق اکانومی کلاس کے کرایوں میں 5 فیصد جبکہ اے سی کلاسز کے کرایوں میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ مسافر ٹرینوں کے آپریشنل اخراجات کا اضافی بوجھ پاکستان ریلویز خود برداشت کرے گا، تاہم بڑھتے ہوئے اخراجات کے باعث کرایوں میں اضافہ ناگزیر تھا۔پاکستان ریلویز نے مال گاڑیوں کے کرایوں میں 20 فیصد اضافہ کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ترجمان کے مطابق کرایوں میں اضافے کا اطلاق 9 مارچ سے تمام مسافر ٹرینوں اور مال گاڑیوں پر ہوگا، تاہم اس فیصلے کا اطلاق پہلے سے کی گئی بکنگ پر نہیں ہوگا۔ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کے بعد ٹرین کرایوں میں اضافہ کرنا ضروری ہو گیا تھا۔