LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسٹاک مارکیٹ میں ہفتہ وار شدید مندی؛ سرمایہ کاروں کے 259 ارب روپے ڈوب گئے، امریکا اور اسرائیل کو جنگی جرائم کی سزا اور ہرجانہ ادا کرنا ہوگا: سربراہ ایرانی عدلیہ بنوں: پولیس نے 40 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری کر دی، سروں کی قیمت مقرر پاکستان ہاکی کی بہتری کیلیے غیر ملکی کوچز نے کام شروع کر دیا غیر ملکی خواتین سے جنسی زیادتی اور اغوا کا کیس: ملزمان کا مزید 5 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور بہامس میں طیارہ گر کر تباہ، 10 افراد ہلاک یوکرین کا 28 روسی سمندری جہازوں پر حملہ، ماسکو نے سمندری راستہ بند کردیا سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج پھر قیمت بڑھ گئی سپریم کورٹ کا تعلیمی اداروں میں ہراسانی کے واقعات کی روک تھام کےلیے اہم فیصلہ جاری ایس ای سی پی کا انقلابی قدم؛ اب IBAN کے ذریعے ڈیجیٹل ’کے وائی سی‘ ہوگی، نادرا کے بلاک شناختی کارڈز پر انویسٹمنٹ اکاؤنٹس بھی فوری بلاک کرنے کا فیصلہ پاک امریکہ تجارتی معاہدے پر واشنگٹن میں اہم پیش رفت؛ مذاکرات مثبت رہے، اختلافات کم کرنے پر اتفاق سمندری طوفان باوی سے کئی ممالک کو خطرہ، فلپائن میں کم از کم 15 افراد ہلاک حکومت نے جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا گیا امریکی قونصل خانے کے وفد کا ای پی اے لاہور کا دورہ، سموگ کنٹرول اقدامات کو سراہا آئی ایم ایف اگلے 14 ماہ میں پاکستان کو مزید 3.6 ارب ڈالر قرض دے گا

پاکستان میں پٹرول کی قیمت خطے میں سب سے زیادہ، مہنگائی کے سیلاب کا خدشہ

Web Desk

7 March 2026

پاکستان خطے میں سب سے زیادہ پٹرول مہنگا کرنے والا ملک بن گیا ہے، جس سے ملک میں مہنگائی کے نئے سیلاب کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔ شہریوں نے حکومت سے فوری طور پر پٹرول کی قیمت میں کمی کا مطالبہ کیا ہے۔

حکومت کے پاس پٹرولیم ذخائر موجود ہونے کے باوجود پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ صرف پٹرول تک محدود نہیں رہے گا بلکہ اس کے اثرات دیگر ضروریات زندگی کی قیمتوں میں بھی خود بخود نظر آئیں گے۔

موازنہ کے مطابق، پاکستان میں ایک لٹر پٹرول کی قیمت 321 روپے 17 پیسے ہے، جبکہ بھارت میں یہ 94 روپے 77 پیسے، سری لنکا میں 293 روپے، اور بنگلہ دیش میں 116 ٹکا فی لٹر فروخت ہو رہا ہے۔ اس طرح پاکستان نے خطے کے دیگر ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے فوری بعد گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 20 فیصد اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کے نتیجے میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بھی بڑھ جائیں گی۔ پبلک ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے، جس سے شہریوں کے لیے سفر کرنا مزید مشکل ہو گیا ہے، اور ملازمت یا کاروبار کے سلسلے میں دوسرے شہروں میں آنے جانے والے افراد کے اخراجات بڑھ جائیں گے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اضافے کے بعد ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کے امکانات بھی بڑھ جائیں گے۔ دوسری طرف، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو لاہور ہائیکورٹ میں بھی چیلنج کر دیا گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے پچھلے اعلان کے مطابق پٹرول کی نئی قیمت 321 روپے 17 پیسے فی لٹر اور ڈیزل کی نئی قیمت 335 روپے 86 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔