LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسحاق ڈار کا مالدیپ کی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، 61ویں یومِ آزادی پر مبارکباد دی اسٹاک مارکیٹ میں ہفتہ وار شدید مندی؛ سرمایہ کاروں کے 259 ارب روپے ڈوب گئے، امریکا اور اسرائیل کو جنگی جرائم کی سزا اور ہرجانہ ادا کرنا ہوگا: سربراہ ایرانی عدلیہ بنوں: پولیس نے 40 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری کر دی، سروں کی قیمت مقرر پاکستان ہاکی کی بہتری کیلیے غیر ملکی کوچز نے کام شروع کر دیا غیر ملکی خواتین سے جنسی زیادتی اور اغوا کا کیس: ملزمان کا مزید 5 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور بہامس میں طیارہ گر کر تباہ، 10 افراد ہلاک یوکرین کا 28 روسی سمندری جہازوں پر حملہ، ماسکو نے سمندری راستہ بند کردیا سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج پھر قیمت بڑھ گئی سپریم کورٹ کا تعلیمی اداروں میں ہراسانی کے واقعات کی روک تھام کےلیے اہم فیصلہ جاری ایس ای سی پی کا انقلابی قدم؛ اب IBAN کے ذریعے ڈیجیٹل ’کے وائی سی‘ ہوگی، نادرا کے بلاک شناختی کارڈز پر انویسٹمنٹ اکاؤنٹس بھی فوری بلاک کرنے کا فیصلہ پاک امریکہ تجارتی معاہدے پر واشنگٹن میں اہم پیش رفت؛ مذاکرات مثبت رہے، اختلافات کم کرنے پر اتفاق سمندری طوفان باوی سے کئی ممالک کو خطرہ، فلپائن میں کم از کم 15 افراد ہلاک حکومت نے جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا گیا امریکی قونصل خانے کے وفد کا ای پی اے لاہور کا دورہ، سموگ کنٹرول اقدامات کو سراہا

پٹرولیم بحران: گڈز کے بعد پبلک ٹرانسپورٹرز نے بھی عوام پر کرایہ بم گرا دیا

Web Desk

7 March 2026

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز کے بعد پبلک ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے جس سے مسافروں پر اضافی بوجھ پڑ گیا ہے۔

ٹرانسپورٹرز کے مطابق مختلف شہروں کے درمیان کرایوں میں 300 سے 600 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔ اس اضافے کے بعد لاہور سے اسلام آباد کا کرایہ 2600 روپے سے بڑھا کر 3000 روپے کر دیا گیا ہے جبکہ لاہور سے پشاور کا کرایہ 2890 روپے سے بڑھ کر 3500 روپے ہو گیا ہے۔

اسی طرح لاہور سے سرگودھا کا کرایہ 1300 سے بڑھا کر 1550 روپے، لاہور سے فیصل آباد کا کرایہ 1200 سے بڑھا کر 1350 روپے اور لاہور سے کراچی کا کرایہ 8000 سے بڑھا کر 8600 روپے کر دیا گیا ہے۔

مزید برآں لاہور سے حیدر آباد کا کرایہ 8650 سے بڑھ کر 9200 روپے، لاہور سے رحیم یار خان کا کرایہ 4000 سے بڑھ کر 4250 روپے جبکہ لاہور سے مری کا کرایہ 2790 روپے سے بڑھا کر 3300 روپے کر دیا گیا ہے۔

لاری اڈے پر موجود مسافروں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کرنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔ ان کے مطابق خوشی یا غمی کے مواقع پر سفر کرنا بھی اب ایک بڑا مالی بوجھ بن چکا ہے۔

دوسری جانب ٹرانسپورٹرز کا مؤقف ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ سپیئر پارٹس بھی مہنگے ہو چکے ہیں، اگر کرایوں میں اضافہ نہ کیا جائے تو گاڑیاں چلانا ممکن نہیں رہے گا۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں فوری کمی کی جائے، بصورت دیگر مہنگائی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔