LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ PMDC کا ایم ڈی کیٹ امتحانات کے شیڈول میں تبدیلی کا اعلان، ٹیسٹ اب 20 ستمبر کو ہو گا راولپنڈی میں رواں سال ڈینگی کے 6 کیسز سامنے آ گئے، 67 ہزار سے زائد لاروا تلف، ہیلتھ اتھارٹی کی رپورٹ جاری ہم افغانستان کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے، افغان طالبان کو پاکستان یا دہشت گردوں میں سے ایک کو چننا ہوگا: دفترِ خارجہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو قیدِ تنہائی میں رکھنے کے تاثر کی تردید,اڈیالہ جیل حکام کی رپورٹ پیش پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز نے میٹرک 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا حافظ نعیم الرحمن کی 7 اگست کو ملک گیر احتجاج کی اپیل براڈ پیک حادثہ: جاں بحق ہونے والے پانچ غیرملکی کوہ پیماؤں کی میتیں سکردو پہنچا دی گئیں پاکستان جلد یوریشین اکنامک یونین کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدہ کرے گا، فیصل نیاز ترمذی ٹرمپ نے امریکی اسلحے کے ذخائر میں کمی کی خبروں کو مسترد کر دیا اسلام آباد ہائیکورٹ: گریڈ 17 سے گریڈ 22 تک کے افسران کے الاؤنس میں اضافہ وزیراعظم کا آج سے 8 اگست تک سعودی عرب کا دورہ، فیلڈ مارشل بھی ہمراہ ہوں گے: دفتر خارجہ ایران کیخلاف جنگ کیلئے اسلحہ کمی پر ٹرمپ اپنے وزیر دفاع پر پھٹ پڑے: امریکی اخبار جولائی 2026 میں تجارتی خسارہ 3.94 ارب ڈالر تک پہنچ گیا وزیراعظم نے سعودی عرب روانگی سے قبل ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

ایران پر حملوں کے بعد فضائی سفر متاثر، 10 ممالک میں تقریباً 14 ہزار پروازیں منسوخ

Web Desk

7 March 2026

امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کے بعد خطے میں فضائی سفر شدید متاثر ہو گیا ہے اور متعدد ممالک میں ہزاروں پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

فضائی پروازوں کا ریکارڈ رکھنے والے عالمی ادارے کے اعداد و شمار کے مطابق 28 فروری سے اب تک 10 مختلف ممالک کے بڑے ہوائی اڈوں سے روانہ ہونے والی تقریباً 14 ہزار پروازیں منسوخ کی جا چکی ہیں۔

اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور سکیورٹی خدشات کے باعث فضائی کمپنیوں نے کئی پروازیں معطل یا منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔

ماہرین کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث متعدد ممالک نے فضائی حدود کے استعمال پر پابندیاں عائد کی ہیں جس کے باعث بین الاقوامی فضائی سفر بری طرح متاثر ہوا ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر صورتحال مزید کشیدہ ہوئی تو آنے والے دنوں میں فضائی سفر میں مزید خلل پڑ سکتا ہے اور مزید پروازیں منسوخ ہونے کا خدشہ بھی موجود ہے۔