LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسٹاک مارکیٹ میں ہفتہ وار شدید مندی؛ سرمایہ کاروں کے 259 ارب روپے ڈوب گئے، امریکا اور اسرائیل کو جنگی جرائم کی سزا اور ہرجانہ ادا کرنا ہوگا: سربراہ ایرانی عدلیہ بنوں: پولیس نے 40 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری کر دی، سروں کی قیمت مقرر پاکستان ہاکی کی بہتری کیلیے غیر ملکی کوچز نے کام شروع کر دیا غیر ملکی خواتین سے جنسی زیادتی اور اغوا کا کیس: ملزمان کا مزید 5 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور بہامس میں طیارہ گر کر تباہ، 10 افراد ہلاک یوکرین کا 28 روسی سمندری جہازوں پر حملہ، ماسکو نے سمندری راستہ بند کردیا سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج پھر قیمت بڑھ گئی سپریم کورٹ کا تعلیمی اداروں میں ہراسانی کے واقعات کی روک تھام کےلیے اہم فیصلہ جاری ایس ای سی پی کا انقلابی قدم؛ اب IBAN کے ذریعے ڈیجیٹل ’کے وائی سی‘ ہوگی، نادرا کے بلاک شناختی کارڈز پر انویسٹمنٹ اکاؤنٹس بھی فوری بلاک کرنے کا فیصلہ پاک امریکہ تجارتی معاہدے پر واشنگٹن میں اہم پیش رفت؛ مذاکرات مثبت رہے، اختلافات کم کرنے پر اتفاق سمندری طوفان باوی سے کئی ممالک کو خطرہ، فلپائن میں کم از کم 15 افراد ہلاک حکومت نے جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا گیا امریکی قونصل خانے کے وفد کا ای پی اے لاہور کا دورہ، سموگ کنٹرول اقدامات کو سراہا آئی ایم ایف اگلے 14 ماہ میں پاکستان کو مزید 3.6 ارب ڈالر قرض دے گا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مشکلات کا پہاڑ بن جائے گا، مزمل اسلم

Web Desk

6 March 2026

خیبر پختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر وفاقی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

مزمل اسلم نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ عوام کے لیے مشکلات کا پہاڑ کھڑا کر دے گا کیونکہ ملک پہلے ہی شدید معاشی مسائل کا سامنا کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت غربت کی شرح تقریباً 45 فیصد تک پہنچ چکی ہے جبکہ بے روزگاری کی شرح بھی گزشتہ 21 برس کی بلند ترین سطح پر ہے، ایسے حالات میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنا عوام کے لیے مزید مشکلات پیدا کرے گا۔

مشیر خزانہ نے کہا کہ اس وقت عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت تقریباً 80 ڈالر فی بیرل ہے، تاہم انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 120 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی تو کیا حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 500 روپے تک اضافہ کرے گی؟

انہوں نے کہا کہ حکومت کو عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کے بجائے ایسے اقدامات کرنے چاہئیں جن سے مہنگائی میں کمی آئے اور معاشی دباؤ کم ہو۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 55 روپے اضافے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 321 روپے 17 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت 335 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔