کراچی چمبرآف کامرس کا صنعتوں کیلیے ہفتے میں 2روزگیس بندش کے فیصلے پر اظہار تشویش
Web Desk
6 March 2026
کراچی چیمبر آف کامرس نے صنعتوں کےلیے ہفتے میں دوروز گیس بند کرنے کے فیصلے پر شدید تشویش کا اظہارکیا ہے۔ اورفیصلہ فوری طورپر واپس لینے کا مطالبہ کیاہے۔
کے سی سی آئی کے صدر ریحان حنیف اور چیئرمین بی ایم جی زبیرموتی والا نے حکومتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ صنعتوں کو گیس کی بندش معیشت کے لیے انتہائی نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے. کراچی چیمبرکی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ریحان حنیف اور زبیرموتی والا کاکہناتھاکہ مہنگی توانائی اور پالیسیوں سے صنعتی مسابقت پہلے ہی متاثر ہو چکی ہے
فروری میں پاکستان کی برآمدات میں 8.76 فیصد کمی ہوئی، صنعتوں کو ہفتے میں دو دن گیس بند کرنے سے پیداوار اور برآمدات متاثر ہوں گی۔
دونوں تاجررہنماؤں نے مزید کہاکہ مہنگی توانائی کے باعث فیکٹریاں پیداوار کم یا بند کرنے پر مجبور ہیں۔ صنعتیں معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، انہیں بلا تعطل سستی توانائی فراہم کی جائے۔
ان کاکہناتھاکہ حکومت کی جانب سے 18 رکنی توانائی ایکشن کمیٹی کا قیام مثبت قدم ہے مگراس میں صنعتی نمائندگی ضروری ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ کراچی چیمبر کے نمائندوں کو توانائی ایکشن کمیٹی میں شامل کیا جائے۔
متعلقہ عنوانات
اسحاق ڈار کا مالدیپ کی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، 61ویں یومِ آزادی پر مبارکباد دی
11 July 2026
عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں پھر اضافہ
11 July 2026
اسٹاک مارکیٹ میں ہفتہ وار شدید مندی؛ سرمایہ کاروں کے 259 ارب روپے ڈوب گئے،
11 July 2026
5 سال سے زیر تعمیر یونیورسٹی روڈ پیپلز پارٹی کی کرپشن اور لاپرواہی کا نمونہ ہے: مفتاح اسماعیل
11 July 2026
بنوں: پولیس نے 40 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری کر دی، سروں کی قیمت مقرر
11 July 2026
پنجاب کے 52 شہروں میں ترقیاتی منصوبے تیزی سے جاری ہیں: عظمیٰ بخاری
11 July 2026
غیر ملکی خواتین سے جنسی زیادتی اور اغوا کا کیس: ملزمان کا مزید 5 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور
11 July 2026
منشیات ڈیلر پنکی کو قابلِ اعتراض کپڑے پہننے کی اجازت نہیں دے سکتے، جیل حکام
11 July 2026