LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسحاق ڈار کا مالدیپ کی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، 61ویں یومِ آزادی پر مبارکباد دی اسٹاک مارکیٹ میں ہفتہ وار شدید مندی؛ سرمایہ کاروں کے 259 ارب روپے ڈوب گئے، امریکا اور اسرائیل کو جنگی جرائم کی سزا اور ہرجانہ ادا کرنا ہوگا: سربراہ ایرانی عدلیہ بنوں: پولیس نے 40 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری کر دی، سروں کی قیمت مقرر پاکستان ہاکی کی بہتری کیلیے غیر ملکی کوچز نے کام شروع کر دیا غیر ملکی خواتین سے جنسی زیادتی اور اغوا کا کیس: ملزمان کا مزید 5 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور بہامس میں طیارہ گر کر تباہ، 10 افراد ہلاک یوکرین کا 28 روسی سمندری جہازوں پر حملہ، ماسکو نے سمندری راستہ بند کردیا سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج پھر قیمت بڑھ گئی سپریم کورٹ کا تعلیمی اداروں میں ہراسانی کے واقعات کی روک تھام کےلیے اہم فیصلہ جاری ایس ای سی پی کا انقلابی قدم؛ اب IBAN کے ذریعے ڈیجیٹل ’کے وائی سی‘ ہوگی، نادرا کے بلاک شناختی کارڈز پر انویسٹمنٹ اکاؤنٹس بھی فوری بلاک کرنے کا فیصلہ پاک امریکہ تجارتی معاہدے پر واشنگٹن میں اہم پیش رفت؛ مذاکرات مثبت رہے، اختلافات کم کرنے پر اتفاق سمندری طوفان باوی سے کئی ممالک کو خطرہ، فلپائن میں کم از کم 15 افراد ہلاک حکومت نے جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا گیا امریکی قونصل خانے کے وفد کا ای پی اے لاہور کا دورہ، سموگ کنٹرول اقدامات کو سراہا

ای سی سی اجلاس میں گیس فراہمی، پاور سیکٹر اصلاحات اور مختلف منصوبوں کیلئے اربوں روپے کی منظوری

Web Desk

6 March 2026

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس میں مختلف شعبوں کے لیے فنڈز اور اصلاحاتی اقدامات کی منظوری دی گئی۔

اعلامیے کے مطابق پٹرولیم ڈویژن کے لیے 13.1 ملین روپے کی ضمنی گرانٹ منظور کی گئی جبکہ گیس پیدا کرنے والے علاقوں کے پانچ کلومیٹر کے دائرے میں دیہات کو گیس فراہمی کی سمری بھی منظور کر لی گئی۔ اس منصوبے کے لیے تقریباً 3 ارب روپے کی منظوری دی گئی ہے اور اس پر عملدرآمد سوئی نادرن اور سوئی سدرن کے ذریعے کیا جائے گا۔

ای سی سی نے بی ای سی ایس کے اساتذہ کے بقایاجات کی ادائیگی کے لیے 20 کروڑ روپے کی منظوری بھی دی۔ اعلامیے کے مطابق عدالتوں کی ہدایات کے مطابق کم از کم اجرت کے فرق کی ادائیگی کی جائے گی۔

اجلاس میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے لیے عالمی بینک کے منصوبے کے تحت 4 ملین ڈالر اضافی فنڈز کی ری لینڈنگ شرائط سے استثنا کی منظوری بھی دی گئی۔ اس کے علاوہ این ڈی ایم اے کو مون سون آپریشنز اور بیرون ملک انسانی امداد کے لیے 3 ارب 63 کروڑ روپے فراہم کرنے کی منظوری دی گئی۔

پاور ڈویژن کے ایس ڈی جیز اچیومنٹ پروگرام کے لیے ایک ارب 30 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کی گئی جبکہ بجلی کے شعبے میں پیداواری لاگت اور گردشی قرض کم کرنے کے لیے جامع اصلاحاتی پیکج کی بھی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں وزارت اطلاعات کی عوامی آگاہی مہمات کے بقایاجات کی ادائیگی کے لیے ایک ارب 47 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی جبکہ باقی رقم کے لیے وزارت اطلاعات کو آئندہ سہ ماہی میں نئی سمری پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔