LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسحاق ڈار کا مالدیپ کی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، 61ویں یومِ آزادی پر مبارکباد دی اسٹاک مارکیٹ میں ہفتہ وار شدید مندی؛ سرمایہ کاروں کے 259 ارب روپے ڈوب گئے، امریکا اور اسرائیل کو جنگی جرائم کی سزا اور ہرجانہ ادا کرنا ہوگا: سربراہ ایرانی عدلیہ بنوں: پولیس نے 40 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری کر دی، سروں کی قیمت مقرر پاکستان ہاکی کی بہتری کیلیے غیر ملکی کوچز نے کام شروع کر دیا غیر ملکی خواتین سے جنسی زیادتی اور اغوا کا کیس: ملزمان کا مزید 5 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور بہامس میں طیارہ گر کر تباہ، 10 افراد ہلاک یوکرین کا 28 روسی سمندری جہازوں پر حملہ، ماسکو نے سمندری راستہ بند کردیا سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج پھر قیمت بڑھ گئی سپریم کورٹ کا تعلیمی اداروں میں ہراسانی کے واقعات کی روک تھام کےلیے اہم فیصلہ جاری ایس ای سی پی کا انقلابی قدم؛ اب IBAN کے ذریعے ڈیجیٹل ’کے وائی سی‘ ہوگی، نادرا کے بلاک شناختی کارڈز پر انویسٹمنٹ اکاؤنٹس بھی فوری بلاک کرنے کا فیصلہ پاک امریکہ تجارتی معاہدے پر واشنگٹن میں اہم پیش رفت؛ مذاکرات مثبت رہے، اختلافات کم کرنے پر اتفاق سمندری طوفان باوی سے کئی ممالک کو خطرہ، فلپائن میں کم از کم 15 افراد ہلاک حکومت نے جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا گیا امریکی قونصل خانے کے وفد کا ای پی اے لاہور کا دورہ، سموگ کنٹرول اقدامات کو سراہا

7100 ارب کی ٹیکس چوری روکنے کا منصوبہ: یکم جولائی سے صرف رجسٹرڈ ٹرکوں کو سامان کی ترسیل کی اجازت

Web Desk

6 March 2026

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) نے ملک میں سیلز ٹیکس اور کسٹم ڈیوٹی کی چوری روکنے کے لیے ایک انقلابی “کارگو ٹریکنگ سسٹم” متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس نئے نظام کے تحت، یکم جولائی سے ملک بھر کی تمام فیکٹریاں اور کارخانے صرف ایف بی آر سے رجسٹرڈ ٹرکوں میں ہی سامان لوڈ کر سکیں گے۔ آئی ایم ایف (IMF) کے ساتھ اقتصادی جائزے کے چوتھے روز ہونے والی بریفنگ میں حکام نے بتایا کہ جولائی تا فروری ٹیکس کا شارٹ فال 429 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے، جسے پورا کرنے کے لیے یہ سخت اقدامات ناگزیر ہیں۔ نئے نظام میں ای-بلٹی (E-Bilty)، بار کوڈ، جی پی آر ایس (GPRS) اور آر ایف آئی ڈی (RFID) ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا تاکہ ہر ٹرک کی نقل و حرکت اور مال کی مقدار کی مکمل ٹریکنگ کی جا سکے۔ غیر رجسٹرڈ ٹرکوں کو سڑکوں پر آنے پر بھاری جرمانوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔