پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 3000 سے زائد پوائنٹس کی کمی
Web Desk
6 March 2026
امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی نے عالمی مالیاتی منڈیوں سمیت پاکستان سٹاک ایکسچینج کو بھی ہلا کر رکھ دیا ہے۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی گئی، جہاں ہنڈرڈ انڈیکس 3000 سے زائد پوائنٹس کھو کر 1 لاکھ 58 ہزار 154 کی سطح پر آ گیا۔ گزشتہ روز مارکیٹ 1 لاکھ 61 ہزار 210 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔ عالمی سطح پر بھی صورتحال انتہائی ابتر ہے؛ امریکی ڈو جونز میں 1.6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ جنوبی کوریا کی مارکیٹ 12 فیصد تک گر گئی۔ جاپان، چین اور آسٹریلیا کے انڈیکس بھی شدید دباؤ کا شکار ہیں۔ اس بحران کے باعث خام تیل کی قیمت 84.50 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے جبکہ گیس کی قیمتوں میں ہوشربا دوگنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس سے عالمی معیشت پر مہنگائی کا نیا بوجھ پڑنے کا خدشہ ہے۔
متعلقہ عنوانات
اسحاق ڈار کا مالدیپ کی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، 61ویں یومِ آزادی پر مبارکباد دی
11 July 2026
عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں پھر اضافہ
11 July 2026
اسٹاک مارکیٹ میں ہفتہ وار شدید مندی؛ سرمایہ کاروں کے 259 ارب روپے ڈوب گئے،
11 July 2026
امریکا اور اسرائیل کو جنگی جرائم کی سزا اور ہرجانہ ادا کرنا ہوگا: سربراہ ایرانی عدلیہ
11 July 2026
بنوں: پولیس نے 40 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری کر دی، سروں کی قیمت مقرر
11 July 2026
پاکستان ہاکی کی بہتری کیلیے غیر ملکی کوچز نے کام شروع کر دیا
11 July 2026
غیر ملکی خواتین سے جنسی زیادتی اور اغوا کا کیس: ملزمان کا مزید 5 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور
11 July 2026
بہامس میں طیارہ گر کر تباہ، 10 افراد ہلاک
11 July 2026