آبنائے ہرمز کی ممکنہ بندش: وفاقی حکومت کا توانائی بحران سے نمٹنے کے لیے تین مرحلہ وار پلان تیار
Web Desk
6 March 2026
وفاقی حکومت نے آبنائے ہرمز کی بندش کے پیش نظر ممکنہ توانائی بحران سے بچنے کےلیےمنصوبہ بندی شروع کردی۔ حکومت نے تین مراحل پر مشتمل حکمت عملی تیار کی ہے اور تین سے چار درجن تجاویز مرتب کی گئی ہیں جو آج وزیر اعظم شہباز شریف کوحتمی منظوری کے لیے پیش کی جائیں گی۔منظور شدہ اقدامات پر فوری عمل درآمد شروع کر دیا جائے گا ۔اس ضمن میں درآمدی پٹرولیم مصنوعات اور آرایل این جی کی طلب کم کرنے کے لیے مرحلہ وارتوانائی کی بچت کے منصوبے اور قیمتوں کے نئے طریقہ کار کو حتمی شکل دے دی گئی۔اس منصوبے کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہر ہفتے ردوبدل کیا جائے گا۔سرکاری اجلاس ورچوئل طریقے سے منعقد کیے جائیں گے اور پہلے مرحلے میں کووڈ 19 کے دوران اپنائے گئے طریقہ کار کی طرز پر تعطیلات کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔ ذرائع کے پہلے مرحلے میں حکومت سرکاری شعبے میں ان اقدامات کو نافذ کرے گی، جبکہ دوسرے مرحلے میں نجی اسکولز، جامعات اور اسپتالوں میں آن لائن اسائنمنٹس کا نظام متعارف کرایا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
اسحاق ڈار کا مالدیپ کی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، 61ویں یومِ آزادی پر مبارکباد دی
11 July 2026
عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں پھر اضافہ
11 July 2026
اسٹاک مارکیٹ میں ہفتہ وار شدید مندی؛ سرمایہ کاروں کے 259 ارب روپے ڈوب گئے،
11 July 2026
امریکا اور اسرائیل کو جنگی جرائم کی سزا اور ہرجانہ ادا کرنا ہوگا: سربراہ ایرانی عدلیہ
11 July 2026
5 سال سے زیر تعمیر یونیورسٹی روڈ پیپلز پارٹی کی کرپشن اور لاپرواہی کا نمونہ ہے: مفتاح اسماعیل
11 July 2026
بنوں: پولیس نے 40 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری کر دی، سروں کی قیمت مقرر
11 July 2026
پاکستان ہاکی کی بہتری کیلیے غیر ملکی کوچز نے کام شروع کر دیا
11 July 2026
پنجاب کے 52 شہروں میں ترقیاتی منصوبے تیزی سے جاری ہیں: عظمیٰ بخاری
11 July 2026