اسرائیل کاٹینکوں کے ذریعے لبنان میں زمینی حملہ، حزب اللہ نے ایلیٹ فورس تعینات کردی
Web Desk
5 March 2026
اسرائیل نے ٹینکوں کے ذریعے لبنان میں زمینی حملہ کردیا۔اور بیروت کے جنوب میں حزب اللہ کے گڑھ ضاحیہ کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔اسرائیلی وزیر اسموٹریچ کا کہنا ہے کہ ضاحیہ کو جلد غزہ کے خان یونس میں بدل دیں گے۔
حزب اللہ نے جنوبی لبنان میں اسرائیلی افواج کا مقابلہ کرنے کے لیے ایلیٹ رضوان فورس کو تعینات کر دیا ہے۔حزب اللہ نے اپنے جنگجوؤں کو دوبارہ سرحدی علاقے میں بھیجا ہے جہاں سے وہ 2024 کی جنگ کے بعد واپس ہٹ گئے تھے۔
برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق اس اقدام سے ظاہر ہوتا ہے کہ حزب اللہ مشرقِ وسطیٰ کے جاری تنازع میں مزید گہرائی تک شامل ہونے جارہی ہے۔
ذرائع کے مطابق حزب اللہ نے رضوان فورس کے ارکان کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ لڑائی میں شامل ہوکر اسرائیلی ٹینکوں کی پیش قدمی کو روکیں۔
ادھر لبنان میں اسرائیل کے فضائی حملے بھی جاری ہیں۔۔حملوں کے نتیجے میں گزشتہ چار دنوں کے دوران کم از کم 77 افراد جاں بحق جب کہ 527 زخمی ہو چکے ہیں۔ لبنانی وزارتِ صحت کے مطابق مختلف علاقوں میں حملوں کے باعث ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کے خلائی سفر میں تاریخی سنگِ میل، پہلا قومی انسانی خلائی مشن روانگی کے قریب
23 November 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
23 November 2026
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آنے پر دیکھ کر فیصلہ کریں گے: پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر
23 November 2026
امریکی وزارت خارجہ کی بحرین میں امریکی شہریوں کو دوبارہ وارننگ
23 November 2026
ایران نے ایک ہفتے میں سب سے زیادہ ڈرون اور میزائل داغے: ٹرمپ
23 November 2026
سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات کا آج دوسرا روز
23 November 2026
8 لاکھ ٹن مزید گندم درآمد کرنے کا فیصلہ، تیسرا عالمی ٹینڈر جاری
23 November 2026
پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیرِ اہتمام سوات پریمیئر کرکٹ لیگ سیزن 8 کا شاندار آغاز
23 November 2026