LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ایف بی آر اصلاحات پر ہفتہ وار جائزہ اجلاس کی صدارت سانحہ پمز: راجہ پرویز اشرف کا قومی اسمبلی میں شدید احتجاج، پارلیمانی کمیٹی بنانے کا مطالبہ سینیٹ اجلاس: سانحہ پمز پر اپوزیشن و حکومت کے درمیان شدید نوک جھونک، پالیسی اصلاحات کا مطالبہ سپریم کورٹ کا ستائیسویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست وصول کرنے سے انکار اشرافیہ کے پرائیویٹ علاج پر پابندی سے سرکاری ہسپتال بہتر ہوں گے: سینیٹر پرویز رشید میچ کے وقفے میں عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو نشر، پاکستان کرکٹ بورڈ کا احتجاج ریاست امن و امان برقرار رکھنے کی اپنی ذمہ داری پوری کرے گی: محسن نقوی پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق وزیراعظم کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ تیار، پمز ہسپتال کے افسران و سٹاف کی غفلت ثابت افغان طالبان رجیم کیخلاف افغانستان فریڈم فرنٹ کا محاذ متحرک مریم نواز کا نیپال میں سیلاب کے باعث جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس ٹاسک فورس برائے بحری اصلاحات، ملکی بندرگاہوں کی بہتری میں اہم پیشرفت مودی حکومت کی ہٹ دھرمی برقرار، بھارتی نوجوان ایک مرتبہ پھر احتجاج پر مجبور ایران کی ترکیہ میں امریکی صدر ٹرمپ کو قتل کرنے کے منصوبے کی تردید پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان

ایران پرحملے جاری، 1230افرادشہیدہوچکے، ایرانی حملوں میں 6امریکی فوجی ہلاک ہوئے، عرب میڈیا

Web Desk

5 March 2026

ایران پر اسرائیلی اور امریکی حملے مسلسل چھٹے روز بھی جاری ، اسپتالوں اور اسکولوں سمیت مختلف اہداف پر حملوں میں اب تک 1230افراد شہیدہوچکے ہیں۔جبکہ ایرانی حملوں میں 6 امریکی فوجی ہلاک ہوئے۔

عرب میڈیا کے مطابق ایران میں امریکی اسرائیلی حملوں سے اب تک 1230 افراد شہید ہوچکے ہیں جبکہ لبنان پر جاری اسرائیلی حملوں میں 77 افراد شہید ہوئے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیل پر ایرانی حملوں میں 11 افراد ہلاک ہوئے جن میں 6 امریکی فوجی بھی شامل ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق ایران کی جانب سے متحدہ عرب امارات میں حملوں سے 3 افراد  جبکہ بحرین میں میزائل مار گرانے پر صنعتی علاقے میں آگ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔

اس کے علاوہ کویت میں ایرانی حملوں سے 2 کویتی فوجیوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوئے۔عرب میڈیا کے مطابق عمان کی بندرگاہ پر ٹینکر پر پروجیکٹائل حملے سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔