مشرق وسطیٰ میں حالات بہتر ہونے تک پاکستان کو قطر سے ایل این جی ملنے کا امکان کم
Web Desk
5 March 2026
مشرق وسطیٰ میں حالات بہتر ہونے تک پاکستان کو قطر سے ایل این جی ملنے کا امکان کم ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق مطابق قطرگیس نے پاکستان کو گیس کی عدم سپلائی کے بارے میں آگاہ کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق قطر سے 8 ایل این جی کارگوز آنے تھے،جن میں صرف 2 ہی آئے۔ ایل این جی کے بقیہ 6 کارگو 7-11-12-16-20 اور 21 مارچ کو آنے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان کو موجودہ ایل این جی کی لوڈ منیجمنٹ کرنی پڑےگی، 20 سے21 مارچ تک لوڈ منیجمنٹ کرکے ایل این جی دستیاب رہ سکتی ہے۔ پاکستان میں صنعتی سیکٹر سمیت دیگر شعبوں کو ایل این جی سپلائی متاثر ہوگی۔
دوسری جانب وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سےگفتگو میں کہا کہ قطر سےایل این جی آنی ہے اور وہ قطر سے ہی آئےگی، تاہم فیول کے متبادل آپشنز ضرور موجود ہیں۔
جام کمال کا کہنا تھا کہ برآمدات اور درآمدات کی ذمہ داری شپنگ لائنز کی ہے، انہیں ذمہ داری پوری کرناہوگی۔
متعلقہ عنوانات
اسحاق ڈار کا مالدیپ کی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، 61ویں یومِ آزادی پر مبارکباد دی
11 July 2026
عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں پھر اضافہ
11 July 2026
اسٹاک مارکیٹ میں ہفتہ وار شدید مندی؛ سرمایہ کاروں کے 259 ارب روپے ڈوب گئے،
11 July 2026
امریکا اور اسرائیل کو جنگی جرائم کی سزا اور ہرجانہ ادا کرنا ہوگا: سربراہ ایرانی عدلیہ
11 July 2026
5 سال سے زیر تعمیر یونیورسٹی روڈ پیپلز پارٹی کی کرپشن اور لاپرواہی کا نمونہ ہے: مفتاح اسماعیل
11 July 2026
بنوں: پولیس نے 40 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری کر دی، سروں کی قیمت مقرر
11 July 2026
پاکستان ہاکی کی بہتری کیلیے غیر ملکی کوچز نے کام شروع کر دیا
11 July 2026
پنجاب کے 52 شہروں میں ترقیاتی منصوبے تیزی سے جاری ہیں: عظمیٰ بخاری
11 July 2026