پاسداران انقلاب کا آپریشن وعدہ صادق 4کا 19ویں مرحلہ شروع کرنے کا اعلان
Web Desk
5 March 2026
ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکا اور اسرائیل کے خلاف آپریشن وعدہ صادق 4 کا 19 واں مرحلہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔
پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور امریکا کے اہداف پر بھرپور حملے جاری ہیں، ایرانی فورسز کے میزائل اور ڈرون خطے میں امریکی و اسرائیلی اڈوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
تل ابیب اور مقبوضہ القدس سمیت کئی اہم اسرائیلی مقامات کو نشانہ بنایا، خطے میں امریکا اور اسرائیل کے 7 جدید ریڈار سسٹمز تباہ کر دیئے۔
پاسداران انقلاب کی جانب سے کہاگیاہے کہ ایرانی حملوں سے امریکی اور اسرائیلی نگرانی کا نظام ” اندھا“ہوگیا، اسرائیلی وزارت دفاع کی عمارت اور بن گوریان ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا گیا۔
اسرائیل میں 100 گھنٹوں سے سائرن بج رہے ہیں،عوام شیلٹرز میں پناہ لینے پر مجبور ہیں، حملوں کی شدت اور دائرہ کار آنے والے دنوں میں مزید بڑھے گا۔
ایرانی پاسداران انقلاب نے کہا کہ کویت، بحرین اور قطر میں امریکی فوجی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا گیا، بحر ہند میں امریکی طیارہ بردار جہاز ابراہام لنکن اور ایک ڈسٹرائر کو ہدف بنایاگیا۔
متعلقہ عنوانات
وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی امریکی ہم منصب سے ملاقات: اقتصادی تعاون اور امریکی سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
22 July 2026
بھارتی نوجوانوں کی تحریک زور پکڑ گئی، ملک کے اندر اور باہر شدید احتجاج
22 July 2026
ٹرمپ انتظامیہ نے جنگ کیلئے کانگریس سے مزید 87 ارب ڈالر مانگ لئے
22 July 2026
جوہری تنصیبات پر حملہ ہوا تو خطے میں امریکی اتحادیوں کے مفادات کو نشانہ بنائیں گے، ایران
22 July 2026
فرانسیسی ایئرلائن نے مشرق وسطیٰ کی پروازیں منسوخ کر دیں
22 July 2026
سعودیہ کا ملٹی پل عمرہ ویز متعارف، قیام کی انتہائی حد 90 روز مقرر
22 July 2026
آئی ایم ایف کا یوکرین کو 690 ملین ڈالر قرض فراہم کرنے کا اعلان
22 July 2026
چین نے جاپانی کے نام نہاد تحفظات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا
22 July 2026