LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسحاق ڈار کا مالدیپ کی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، 61ویں یومِ آزادی پر مبارکباد دی اسٹاک مارکیٹ میں ہفتہ وار شدید مندی؛ سرمایہ کاروں کے 259 ارب روپے ڈوب گئے، امریکا اور اسرائیل کو جنگی جرائم کی سزا اور ہرجانہ ادا کرنا ہوگا: سربراہ ایرانی عدلیہ بنوں: پولیس نے 40 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری کر دی، سروں کی قیمت مقرر پاکستان ہاکی کی بہتری کیلیے غیر ملکی کوچز نے کام شروع کر دیا غیر ملکی خواتین سے جنسی زیادتی اور اغوا کا کیس: ملزمان کا مزید 5 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور بہامس میں طیارہ گر کر تباہ، 10 افراد ہلاک یوکرین کا 28 روسی سمندری جہازوں پر حملہ، ماسکو نے سمندری راستہ بند کردیا سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج پھر قیمت بڑھ گئی سپریم کورٹ کا تعلیمی اداروں میں ہراسانی کے واقعات کی روک تھام کےلیے اہم فیصلہ جاری ایس ای سی پی کا انقلابی قدم؛ اب IBAN کے ذریعے ڈیجیٹل ’کے وائی سی‘ ہوگی، نادرا کے بلاک شناختی کارڈز پر انویسٹمنٹ اکاؤنٹس بھی فوری بلاک کرنے کا فیصلہ پاک امریکہ تجارتی معاہدے پر واشنگٹن میں اہم پیش رفت؛ مذاکرات مثبت رہے، اختلافات کم کرنے پر اتفاق سمندری طوفان باوی سے کئی ممالک کو خطرہ، فلپائن میں کم از کم 15 افراد ہلاک حکومت نے جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا گیا امریکی قونصل خانے کے وفد کا ای پی اے لاہور کا دورہ، سموگ کنٹرول اقدامات کو سراہا

پیٹرول کی عالمی قیمتوں میں اتارچڑھاؤکے باعث ناگزیردباؤپیداہوگا، وزیرخزانہ

Web Desk

5 March 2026

پیٹرول کی عالمی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باعث ناگزیر دباؤ پیدا ہوگا، حکومت اس صورتحال کو ایک منظم حکمرانی کے نظام کے تحت سنبھال رہی ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا پیٹرول قیمتوں کی نگرانی کےلیے قائم کمیٹی کے اجلاس میں اظہارخیال۔ کہا ملک میں پٹرولیم کی بلا تعطل دستیابی کو یقینی بنانا حکومت کا اہم مقصد ہے، تمام پالیسی اور انتظامی فیصلوں میں دستیابی کو بنیادی ترجیح دی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ حکومت مارکیٹ استحکام کیلئے طے شدہ طریقہ کار کے تحت ردعمل دے گی۔

اجلاس میں توانائی شعبے میں پیش رفت اور قومی سطح پر تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔۔کمیٹی نے علاقائی اور عالمی توانائی کی بدلتی ہوئی صورتحال پر غور کیا اور پٹرولیم مصنوعات کے ذخائر کی پوزیشن کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر اراکین کو بریفنگ میں بتایاگیاکہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کے ذخائر تسلی بخش سطح پر موجود ہیں۔ پٹرولیم مصنوعات کی فوری قلت کا کوئی خدشہ نہیں۔ اجلاس میں عالمی آئل مارکیٹ، شپنگ اخراجات اور سپلائی روٹس پربھی  تفصیلی بریفنگ دی گئی اور بتایاگیاکہ عالمی سپلائی چین اور بحری راستوں کوخطرات اور لاگت کے دباؤ کا سامنا ہے۔۔جس کے باعث صورتحال غیر یقینی اور تیزی سے تبدیل ہونے والی ہے۔

اجلاس کے بعد جاری اعلامیے کے مطابق کمیٹی نے ایل این جی اور ایل پی جی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔ کمیٹی کوعالمی آئل مارکیٹ کی صورتحال پر بھی جامع بریفنگ دی گئی۔کمیٹی نے مختلف سپلائی اور قیمتوں کے ممکنہ منظرناموں کا جائزہ لیاتاکہ مختلف حالات میں بھی ملکی توانائی کی فراہمی کو مستحکم رکھا جا سکے۔ اس موقع پر بتایاگیاکہ جنگی حالات کے باعث “وار پریمیم” اور کارگو کیلئے مقابلہ بڑھنے کا خدشہ ہے۔

کمیٹی کو دوست ممالک اور شراکت دار سپلائرز کے ساتھ رابطوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔۔کمیٹی کے ارکان کاموقف تھاکہ اگر تعطل طویل ہو جائے تو طلب کے بہتر انتظام کیلئے متبادل اقدامات کیے جائیں جبکہ ترجیحی شعبوں کا تحفظ اور مارکیٹ میں نظم و ضبط برقرار رکھا جائے۔