LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی امریکی ہم منصب سے ملاقات: اقتصادی تعاون اور امریکی سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق بھارتی نوجوانوں کی تحریک زور پکڑ گئی، ملک کے اندر اور باہر شدید احتجاج ٹرمپ انتظامیہ نے جنگ کیلئے کانگریس سے مزید 87 ارب ڈالر مانگ لئے جوہری تنصیبات پر حملہ ہوا تو خطے میں امریکی اتحادیوں کے مفادات کو نشانہ بنائیں گے، ایران فرانسیسی ایئرلائن نے مشرق وسطیٰ کی پروازیں منسوخ کر دیں سعودیہ کا ملٹی پل عمرہ ویز متعارف، قیام کی انتہائی حد 90 روز مقرر آئی ایم ایف کا یوکرین کو 690 ملین ڈالر قرض فراہم کرنے کا اعلان چین نے جاپانی کے نام نہاد تحفظات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا فلائی دبئی کی شام کے شہر حلب کیلئے روزانہ براہ راست پروازیں شروع اسرائیلی فوج کا غزہ میں مکان پر فضائی حملہ، فلسطینی میاں بیوی 4 بچوں سمیت شہید ایران جنگ میں امریکا کو جھونکنے والا اسرائیل پیچھے ہوگیا یوکرینی صدر نے فوج کے کمانڈر اِن چیف کو عہدے سے برطرف کر دیا ٹرمپ نے لبنان کیلئے براہ راست امریکی پروازیں بحال کرنے کی منظوری دے دی اربیل ایئرپورٹ میں سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر تمام پروازیں عارضی طور پر معطل ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم سے ملاقات، شہباز شریف کا خلیج میں حالیہ کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار

افغانستان میں دہشتگردوں کیخلاف 56 سٹرائیکس کی جا چکیں: سکیورٹی ذرائع

Web Desk

5 March 2026

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف 56 آپریشنز کیے ہیں۔ ان کارروائیوں کا مقصد افغان عوام نہیں بلکہ دہشت گردوں کو نشانہ بنانا ہے۔ افغان فورسز ٹی ٹی پی کو سہولت اور تحفظ فراہم کر رہی ہیں، اور دہشت گرد قیادت شہری علاقوں میں چھپی ہوئی ہے۔

پاک فوج نے دہشت گردوں کے مراکز، بشمول بگرام اور دیگر علاقوں کو نشانہ بنایا، جبکہ سرحدی علاقوں میں کرمنل نیٹ ورک بھی فعال تھا۔ ملک میں روزانہ 200 سے زائد انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ریاستی اقدامات مزید سخت کیے جا رہے ہیں، مدارس کی رجسٹریشن، ادویہ اصلاحات اور غیر قانونی افغان باشندوں کی واپسی پر عمل جاری ہے۔ بنوں میں بچی پر تشدد کے واقعے کو انتہا پسندی کی بدترین مثال قرار دیا گیا ہے۔خیبر پختونخوا پولیس کو سیاسی دباؤ سے آزاد کیا جائے تو دہشت گردی ختم کی جا سکتی ہے، اور پاکستان میں شریعت نافذ کرنے والے عناصر کی اجازت نہیں۔ عوام اور قیادت فورسز کی قربانیوں پر افسردہ مگر پُرعزم ہیں۔