LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
متحدہ عرب امارات نے اپنے شہریوں کو ایران، لبنان اور عراق کے سفر نہ کرنے کی ہدایت کردی صدر ٹرمپ کا جنگ بندی ختم کرنے اور ایران پر دوبارہ حملوں کا عندیہ امریکی ایوانِ نمائندگان سے ہوم لینڈ سیکیورٹی فنڈنگ بل منظور، شٹ ڈاؤن کے خاتمے کی راہ ہموار پاکستانی جہاز 8 کروڑ لیٹر ڈیزل لے کر آبنائے ہرمز عبور کر گیا پیٹرول 6 روپے 51 پیسےمہنگا، نئی قیمت 399 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر پیٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال کی خبریں بے بنیاد، سپلائی بلا تعطل جاری رہے گی: اوگرا ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی، ٹرمپ کو آج سینٹکام کمانڈربریفنگ دیں گے  750 ملین ڈالر کے یورو بانڈز موصول، پاکستان کے  زرمبادلہ کے ذخائر20ارب ڈالر سے تجاوزکرگئے، وزارت خزانہ امریکانے حملے کیے توجواب طویل اوردردناک ہوگا، پاسداران انقلاب موٹرسائیکل سواروں، پبلک وگڈزٹرانسپورٹ کےلیے سبسڈی میں ایک ماہ کی توسیع فسادی غیرملکیوں کی جگہ خلیج فارس کے پانی کی تہہ کے سوا کچھ نہیں، مجتبیٰ خامنہ ای وزیراعلیٰ پنجاب کا کچہ ایریا کے لیے 23 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کا اعلان امریکا اور ایران کے ساتھ سفارتی رابطے برقرار، امن کیلئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں: دفتر خارجہ الیکشن کمیشن کی بڑی کارروائی؛ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی جماعت سمیت 2 سیاسی پارٹیاں ڈی لسٹ پاک بحریہ کی پہلی ‘ہنگور کلاس’ آبدوز بیڑے میں شامل؛ صدرِ مملکت کی چین میں کمیشننگ تقریب میں شرکت

ایران کے ڈرون آذربائیجان میں جا گرے، دو شہری زخمی، ایئرپورٹ کو نقصان، سفیر طلب

Web Desk

5 March 2026

آذربائیجان کی وزارت خارجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران سے داغے گئے متعدد ڈرونز آذربائیجان کی سرزمین پر گر گئے جس کے نتیجے میں املاک کو نقصان پہنچا اور شہری زخمی ہوئے۔

وزارت خارجہ کے مطابق ایک ڈرون نخجوان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی ٹرمینل عمارت سے ٹکرا گیا جس سے عمارت کو نقصان پہنچا، جبکہ دوسرا ڈرون شکارآباد گاؤں کے ایک اسکول کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ان واقعات کے نتیجے میں دو شہری زخمی ہوئے ہیں۔ آذربائیجان کی وزارت خارجہ نے ان حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ڈرونز اسلامی جمہوریہ ایران کی سرزمین سے داغے گئے۔

وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ کارروائی بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے اور ایران سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اس واقعے کی وضاحت کرے اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے اقدامات کرے۔

آذربائیجان نے اس معاملے پر ایران کے سفیر کو طلب کر کے باضابطہ احتجاج بھی ریکارڈ کروایا ہے۔ وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ آذربائیجان کو اس صورتحال میں مناسب ردعمل دینے کا حق حاصل ہے۔