سینیٹ نے نیب ترمیمی بل 2026 منظور کر لیا، چیئرمین کی مدت ملازمت اور اپیلوں میں اصلاحات شامل
Web Desk
5 March 2026
سینیٹ نے نیب ترمیمی بل 2026 متفقہ طور پر منظور کر لیا، جسے سینیٹر عبد القادر نے پیش کیا۔ بل میں احتساب قوانین میں مزید وضاحت اور طریقہ کار بہتر بنانے کے لیے متعدد ترامیم شامل کی گئی ہیں۔
اہم نکات درج ذیل ہیں:
نیب چیئرمین کی مدت ملازمت تین سال سے بڑھانے کی تجویز شامل، اور وفاقی حکومت کو مزید تین سال توسیع دینے کا اختیار حاصل ہو گیا۔احتساب عدالتوں کے دائرہ اختیار میں اپیلوں کو شامل کرنے کی تجاویز بل کا حصہ ہیں۔نیب مقدمات میں مالی حد ہر سال مہنگائی کے مطابق ایڈجسٹ کی جا سکے گی، جس کا تعین پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس کے انفلیشن انڈیکس کے مطابق ہوگا۔احتساب عدالت اور ہائی کورٹ کو ملزم کی ضمانت دینے کا واضح اختیار حاصل ہو گا، فوجداری ضابطہ کی متعلقہ دفعات کے تحت ضمانت یا رہائی ممکن ہو سکے گی۔نیب کیسز میں ہائی کورٹ کے فیصلوں کے خلاف دوسری اپیل دائر کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف وفاقی آئینی عدالت میں بھی دوسری اپیل دائر کی جا سکے گی، جس کے لیے تیس دن کی مدت مقرر کی جا سکتی ہے۔اس ترمیمی بل کا مقصد نیب کی کارروائیوں میں شفافیت، قانونی طریقہ کار میں بہتری اور اپیل کے عمل کو آسان بنانا بتایا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
فسادی غیرملکیوں کی جگہ خلیج فارس کے پانی کی تہہ کے سوا کچھ نہیں، مجتبیٰ خامنہ ای
30 April 2026
وزیراعلیٰ پنجاب کا کچہ ایریا کے لیے 23 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کا اعلان
30 April 2026
امریکا اور ایران کے ساتھ سفارتی رابطے برقرار، امن کیلئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں: دفتر خارجہ
30 April 2026
الیکشن کمیشن کی بڑی کارروائی؛ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی جماعت سمیت 2 سیاسی پارٹیاں ڈی لسٹ
30 April 2026
پاک بحریہ کی پہلی ‘ہنگور کلاس’ آبدوز بیڑے میں شامل؛ صدرِ مملکت کی چین میں کمیشننگ تقریب میں شرکت
30 April 2026
وزیراعظم نے اپنا گھر سکیم کا اجرا کر دیا، اہل افراد میں چیک تقسیم
30 April 2026
وفاقی آئینی عدالت نے سندھ ہائیکورٹ فیصلہ معطل کردیا
30 April 2026
آبنائے ہرمز کی بندش، بحران سنگین ہونے لگا
30 April 2026