LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسحاق ڈار کا مالدیپ کی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، 61ویں یومِ آزادی پر مبارکباد دی اسٹاک مارکیٹ میں ہفتہ وار شدید مندی؛ سرمایہ کاروں کے 259 ارب روپے ڈوب گئے، امریکا اور اسرائیل کو جنگی جرائم کی سزا اور ہرجانہ ادا کرنا ہوگا: سربراہ ایرانی عدلیہ بنوں: پولیس نے 40 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری کر دی، سروں کی قیمت مقرر پاکستان ہاکی کی بہتری کیلیے غیر ملکی کوچز نے کام شروع کر دیا غیر ملکی خواتین سے جنسی زیادتی اور اغوا کا کیس: ملزمان کا مزید 5 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور بہامس میں طیارہ گر کر تباہ، 10 افراد ہلاک یوکرین کا 28 روسی سمندری جہازوں پر حملہ، ماسکو نے سمندری راستہ بند کردیا سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج پھر قیمت بڑھ گئی سپریم کورٹ کا تعلیمی اداروں میں ہراسانی کے واقعات کی روک تھام کےلیے اہم فیصلہ جاری ایس ای سی پی کا انقلابی قدم؛ اب IBAN کے ذریعے ڈیجیٹل ’کے وائی سی‘ ہوگی، نادرا کے بلاک شناختی کارڈز پر انویسٹمنٹ اکاؤنٹس بھی فوری بلاک کرنے کا فیصلہ پاک امریکہ تجارتی معاہدے پر واشنگٹن میں اہم پیش رفت؛ مذاکرات مثبت رہے، اختلافات کم کرنے پر اتفاق سمندری طوفان باوی سے کئی ممالک کو خطرہ، فلپائن میں کم از کم 15 افراد ہلاک حکومت نے جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا گیا امریکی قونصل خانے کے وفد کا ای پی اے لاہور کا دورہ، سموگ کنٹرول اقدامات کو سراہا

ایرانی حملوں کے بعد عالمی شپنگ کمپنی کی خلیجی ممالک کیلئے کارگو بکنگ معطل

Web Desk

4 March 2026

ایران کے حالیہ حملوں کے بعد دنیا کی ایک بڑی شپنگ لاجسٹک کمپنی نے خلیجی ممالک کیلئے کارگو بکنگ عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ اس فیصلے سے متحدہ عرب امارات، عمان، عراق، کویت، قطر اور بحرین شدید متاثر ہو رہے ہیں۔

کمپنی کے اعلامیے کے مطابق سعودی عرب کے بعض شہروں کیلئے بھی کارگو بکنگ معطل کر دی گئی ہے۔ تاہم جدہ اور کنگ عبداللہ بندرگاہوں پر کام معمول کے مطابق جاری رہے گا جبکہ عمان کی صلالہ بندرگاہ پر بھی سروس برقرار رکھی جائے گی۔ اردن اور لبنان کیلئے سامان کی ترسیل کا عمل بھی جاری رہے گا۔

شپنگ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ تاحکمِ ثانی نافذ العمل رہے گا اور خطے میں سیکیورٹی صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب پاکستان سے خلیجی ممالک کو تجارتی سامان بھیجنے پر بھاری جنگی خطرات سرچارج نافذ کر دیا گیا ہے۔ شپنگ کمپنی Hapag-Lloyd نے فی کنٹینر پندرہ سو سے پینتیس سو ڈالر تک اضافی جنگی خطرات فیس عائد کردی ہے، جو نئی بکنگ پر لاگو ہوگی۔

اسی طرح CMA CGM نے بھی چار ہزار ڈالر تک ہنگامی سرچارج نافذ کیا ہے۔ کمپنی کے مطابق خلیج فارس کے علاوہ بحیرہ احمر جانے والے کنٹینرز پر بھی اضافی رقم وصول کی جائے گی۔

تجارتی حلقوں کا کہنا ہے کہ اس پیش رفت سے خطے میں درآمد و برآمد کی سرگرمیوں پر نمایاں اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔