توانائی کے بحران کا توڑ: سعودی عرب کا پاکستان کو بندرگاہ یانبو کے ذریعے متبادل سپلائی روٹ کی فراہمی کا اعلان
Web Desk
4 March 2026
وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک نے سعودی سفیر نواف سعید المالکی سے اہم ملاقات کی، جس میں آبنائے ہرمز میں کشیدگی کے باعث پاکستان کی تیل کی سپلائی کو لاحق خطرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں سعودی عرب نے بحیرہ احمر (Red Sea) پر واقع اپنی اہم ترین بندرگاہ “یانبو” کے ذریعے پاکستان کو تیل کی بلا تعطل فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے۔
وزیر پیٹرولیم نے بتایا کہ پاکستان سے ایک خصوصی بحری جہاز جلد خام تیل لینے کے لیے بندرگاہ یانبو روانہ ہو جائے گا۔ انہوں نے سعودی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں سعودی عرب کی حمایت پاکستان کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ سعودی سفیر نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ “پاکستان اور سعودی عرب ہر آزمائش میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہیں گے” اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بھرپور تعاون جاری رکھا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
اسحاق ڈار کا مالدیپ کی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، 61ویں یومِ آزادی پر مبارکباد دی
11 July 2026
عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں پھر اضافہ
11 July 2026
اسٹاک مارکیٹ میں ہفتہ وار شدید مندی؛ سرمایہ کاروں کے 259 ارب روپے ڈوب گئے،
11 July 2026
امریکا اور اسرائیل کو جنگی جرائم کی سزا اور ہرجانہ ادا کرنا ہوگا: سربراہ ایرانی عدلیہ
11 July 2026
بنوں: پولیس نے 40 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری کر دی، سروں کی قیمت مقرر
11 July 2026
پاکستان ہاکی کی بہتری کیلیے غیر ملکی کوچز نے کام شروع کر دیا
11 July 2026
غیر ملکی خواتین سے جنسی زیادتی اور اغوا کا کیس: ملزمان کا مزید 5 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور
11 July 2026
بہامس میں طیارہ گر کر تباہ، 10 افراد ہلاک
11 July 2026