LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
قائمہ کمیٹی کا بیوروکریسی کی ناکامی پر شدید تشویش کا اظہار، سی ڈی اے اور ڈی جی ہیلتھ کی کارکردگی پر برہمی سندھ کے بڑے سرکاری ہسپتالوں میں فائر الارم اور واٹر سپرنکلرز نہ ہونے کا انکشاف خلع کے معاملے میں حق مہر کی واپسی سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ عمران خان کی ہسپتال منتقلی: توہین عدالت درخواست کی جلد سماعت کی استدعا پھر مسترد معیشت کو بیرونی امداد سے تجارت و سرمایہ کاری کی جانب لے جا رہے ہیں: وزیر خزانہ جنگ نہیں چاہتے، جارحیت پر خاموش بھی نہیں بیٹھیں گے: ایرانی صدر پاکستان کا تیل کا درآمدی بل جولائی میں ساڑھے 3 کھرب روپے تک پہنچ گیا آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے بعد سپر ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی پاکستان میں صرف بیوروکریسی احتساب سے محفوظ اور ناقابلِ گرفت رہی: خواجہ آصف نیویارک: واشنگٹن اسکوائر پارک میں میئر زوہراں ممدانی سے مشابہت رکھنے والوں کے مقابلے میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز اے آئی اگلے سال ‘سُپر ہیومن’ بن کر انسانوں پر حاوی ہو جائے گی: ایلون مسک امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ترکیہ کے یوم فتح کے موقع پر پاک ترک دوستی کے نام خصوصی نغمہ جاری مکہ دفاعی معاہدے کے تحت سہ ملکی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج استنبول میں ہوگا

معاشی اشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں، آئی ایم ایف مشن سے ملاقات میں پاکستان کی یقین دہانی

Web Desk

2 March 2026

پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان پاکستان کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کے تیسرے جائزے کا آغازہوگیا۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اسلام آبادمیں  معاشی ٹیم کے ہمراہ آئی ایم ایف جائزہ مشن سے ملاقات کی ۔ بات چیت میں  آئی ایم ایف مشن کی قیادت مس ایوا پیٹرووا نے۔ اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے آئی ایم ایف وفد کو بتایاگیاکہ معاشی اشاریے بتدریج بہتری کی جانب گامزن ہیں۔

ملاقات کے بعد جاری اعلامیے میں بتایاگیاہے وزیرخزانہ نے معاشی استحکام برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور بتایاکہ ٹیکس اور توانائی شعبے میں اصلاحات حکومتی ایجنڈے کا مرکز  ہیں۔ ٹیکس پالیسی آفس کو مکمل فعال بنانے کیلئے اقدامات کئے گئے۔ ٹیکس نظام میں جامع تبدیلیوں پر کام جاری ہے۔۔

اعلامیےکے مطابق وزیرخزانہ نے مزیدکہاکہ مشکل اصلاحات کے باعث میکرو اکنامک استحکام حاصل ہوا اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ وفاقی حکومت کے اخراجات میں کمی کیلئے رائٹ سائزنگ جاری ہے۔

ملاقات میں وزیر خزانہ نے نجکاری اور سرکاری اداروں کی اصلاحات جاری رکھنے کے عزم کا اظہارکیا۔ اعلامیے کے مطابق آئی ایم ایف مشن سے آئندہ مذاکرات ورچوئل ہوں گے۔