LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسرائیل نے خطے میں نیا محاذ کھولنے کی تیاری شروع کردی عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں ایک دن کے وقفے کے بعد سونے کی قیمتوں میں پھر بڑی کمی سوئٹزرلینڈ مذاکرات, 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثوں کے اجرا کے لیے دستخط کو حتمی شکل دے دی گئی سلامتی کونسل نے “امن دستوں کیخلاف جرائم کا محاسبہ” قرارداد منظور کرلی چیف جسٹس یحییٰ آفریدی، چیف جسٹس امین الدین خان کی روس میں عالمی قانونی فورم میں شرکت اسحاق ڈار اور چینی وزیر خارجہ کا رابطہ، اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر تبادلہ خیال ایرانی اور سعودی وزرائے خارجہ کا رابطہ، مذاکراتی عمل اور تعاون جاری رکھنے پر اتفاق ایران معاہدے کی پاسداری نہیں کرے گا تو مختلف آپشنز موجود ہیں: مارکو روبیو فیفا ورلڈ کپ کے ابتدائی دو راؤنڈز میں 5 ٹیمیں ٹورنامنٹ سے باہر پیشگوئی کرتا ہوں اگلا بجٹ شہباز حکومت پیش نہیں کرے گی، سہیل آفریدی یورپ شدید ہیٹ ویو کی لپیٹ میں,فرانس میں 40 افراد جاں بحق، کئی ممالک میں گرمی کے ریکارڈ ٹوٹ گئے سندھ حکومت کا مزید ڈبل ڈیکر اور الیکٹرک بسیں چلانے کا اعلان پاکستان کی پرو ہاکی لیگ میں لگاتار 14ویں شکست، انگلینڈ نے بھی ہرا دیا خیبر پختونخوا فنانس بل میں نئے ٹیکس عائد، جرمانوں میں بڑا اضافہ خیبر پختونخوا اسمبلی نے نئے مالی سال کا 2170 ارب کا بجٹ منظور کر لیا

معاشی ٹیم اور آئی ایم ایف کے درمیان آج سے اقتصادی جائزہ مذاکرات

Web Desk

2 March 2026

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ پروگرام (EFF) کے تحت تیسرے جائزے کے لیے مذاکرات کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔ مشن چیف ایوا پیٹروا کی قیادت میں وفد نے وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کی، جس میں ملکی معاشی صورتحال اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرِ خزانہ نے وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام مضبوط ہو رہا ہے، افراطِ زر میں کمی آئی ہے اور برآمدات میں پائیدار ترقی کے آثار نمایاں ہیں۔ مذاکرات میں گورنر سٹیٹ بینک اور سیکرٹری خزانہ بھی شریک تھے جہاں مالیاتی نظم و ضبط اور ریزرو بفرز کی تعمیر نو پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔