ای سی سی اجلاس، ’میراگھرمیراآشیانہ‘ اسکیم میں قرض کی حدایک کروڑتک بڑھانے کی منظوری
Web Desk
27 February 2026
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کم لاگت ہاؤسنگ منصوبے ’میراگھرمیراآشیانہ اسکیم‘ میں قرض کی حد ایک کروڑ روپے تک بڑھانے کی منظوری دے دی۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت ہوا۔ جس میں کم لاگت کے گھروں کے لیے یکساں 5 فیصد مارک اپ مقرر کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔ اجلاس کے بعد جاری اعلامیے کے مطابق ہاؤسنگ فنانس کےلیے چار سالہ توسیعی اہداف اوراسٹیٹ بینک کے ذریعے اسکیم پر عملدرآمد جاری رکھنے کی منظوری دی گئی۔
ای سی سی نےپہلے سے جاری قرضوں کو بھی 5 فیصد شرح سودپر لانے کا فیصلہ کیا۔ جبکہ اس ضمن میں سبسڈی ادائیگیاں سالانہ مالی گنجائش کے مطابق ہوں گی۔اعلامیے کے مطابق سستے گھروں کی فراہمی سے تعمیراتی شعبے اور روزگار میں اضافہ متوقع ہے
اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں بارانی علاقوں میں زرعی پیداوار بڑھانے کے لیے 72 لاکھ 89 ہزار روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی جبکہ تھر کول ریل رابطےکے منصوبے کیلئے 6 ارب 61 کروڑ روپے کی گرانٹ منظورکی گئی۔
متعلقہ عنوانات
خلع کے معاملے میں حق مہر کی واپسی سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ
31 August 2026
عمران خان کی ہسپتال منتقلی: توہین عدالت درخواست کی جلد سماعت کی استدعا پھر مسترد
31 August 2026
معیشت کو بیرونی امداد سے تجارت و سرمایہ کاری کی جانب لے جا رہے ہیں: وزیر خزانہ
31 August 2026
میر رضا کیس: شہریوں سے معلومات کیلئے نمبر اور ای میل جاری
31 August 2026
پاکستان کا تیل کا درآمدی بل جولائی میں ساڑھے 3 کھرب روپے تک پہنچ گیا
31 August 2026
پاکستان میں صرف بیوروکریسی احتساب سے محفوظ اور ناقابلِ گرفت رہی: خواجہ آصف
31 August 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز
31 August 2026
ترکیہ کے یوم فتح کے موقع پر پاک ترک دوستی کے نام خصوصی نغمہ جاری
31 August 2026