LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
خلع کے معاملے میں حق مہر کی واپسی سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ عمران خان کی ہسپتال منتقلی: توہین عدالت درخواست کی جلد سماعت کی استدعا پھر مسترد معیشت کو بیرونی امداد سے تجارت و سرمایہ کاری کی جانب لے جا رہے ہیں: وزیر خزانہ جنگ نہیں چاہتے، جارحیت پر خاموش بھی نہیں بیٹھیں گے: ایرانی صدر پاکستان کا تیل کا درآمدی بل جولائی میں ساڑھے 3 کھرب روپے تک پہنچ گیا آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے بعد سپر ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی پاکستان میں صرف بیوروکریسی احتساب سے محفوظ اور ناقابلِ گرفت رہی: خواجہ آصف نیویارک: واشنگٹن اسکوائر پارک میں میئر زوہراں ممدانی سے مشابہت رکھنے والوں کے مقابلے میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز اے آئی اگلے سال ‘سُپر ہیومن’ بن کر انسانوں پر حاوی ہو جائے گی: ایلون مسک امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ترکیہ کے یوم فتح کے موقع پر پاک ترک دوستی کے نام خصوصی نغمہ جاری مکہ دفاعی معاہدے کے تحت سہ ملکی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج استنبول میں ہوگا ایران امریکی حملے کا تباہ کن، تکلیف دہ اور سبق آموز جواب دے گا: ابراہیم عزیزی ایران کی معاشی تنہائی کیلئے چین پر پابندیوں سمیت تمام آپشنز زیر غور ہیں، سکاٹ بیسنٹ

پنجاب میں ای ٹیکسی اسکیم کاافتتاح، 1100الیکٹرک گاڑیوں کےلیے 4ارب کی سبسڈی دی جائے گی

Web Desk

26 February 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے صوبے میں ملک کی پہلی ای ٹیکسی اسکیم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا، ای ٹیکسیوں میں جدید سہولیات کیمرے، وائی فائی، چارجنگ  اور ہنگامی صورتحال کیلئے پینک بٹن نصب   کئے گئے ہیں، وزیراعلی پنجاب  نے کہا کہ ای  ٹیکسی اسکیم  کی گیارہ  سو الیکٹرک  گاڑیوں  پر پنجاب حکومت  چار  ارب روپے کی  سبسڈی  دے گی ۔

افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ نے ای ٹیکسی گاڑیوں کا معائنہ کیا اور ان کی تکنیکی خصوصیات کے بارے میں بریفنگ لی۔انہوں نے اسکیم کے پہلے مرحلے کے پانچ خوش نصیب افرادکوای ٹیکسیوں کی چابیاں دیں .

وزیراعلیٰ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ ایک ٹیکسی  ایک  چارجنگ  میں  تین سو  کلو میٹر  سفر  طے کرے گی، اور اس سے  ڈیڑھ  سے دو  لاکھ روپے  ماہانہ  کمائے  جا سکتے ہیں۔

مریم نواز نے بتایاکہ پنجاب میں  گرین  بسوں  کی تعداد میں  اضافہ کیا جا رہا ہے، اور اس کا  دائرہ 148 تحصیلوں تک بڑھایا جا رہا ہے، جبکہ  گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں  دونئی میٹرو  بھی  شروع  کی جا رہی ہیں۔

وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے بریفنگ میں بتایا کہ پہلے مرحلے میں 1100 الیکٹرک گاڑیاں فراہم کی جائیں گی جبکہ حکومت پنجاب ڈاؤن پیمنٹ کا 50 فیصد اور مارک اپ خود ادا کرے گی۔ مرد ڈرائیورز کیلئے 50 فیصد اور خواتین ڈرائیورز کیلئے 60 فیصد ڈاؤن پیمنٹ حکومت برداشت کرے گی۔