آئی ایم ایف مشن کا دورہ پاکستان: معاشی جائزہ اور ٹیکس شارٹ فال پر مذاکرات شروع
Web Desk
25 February 2026
آئی ایم ایف کا جائزہ مشن پاکستان کے 15 روزہ اہم دورے پر کراچی پہنچ گیا ہے، جہاں مذاکرات کے پہلے مرحلے میں اسٹیٹ بینک کے حکام نے وفد کو ملکی معاشی کارکردگی اور ڈیٹا پر تفصیلی بریفنگ دی۔ یہ مشن 11 مارچ تک پاکستان میں قیام کرے گا اور کراچی کے بعد دوسرے مرحلے میں اسلام آباد میں وفاقی وزارتِ خزانہ کے حکام سے مذاکرات کرے گا۔
اس دورے کے دوران مشن مالی سال کے پہلے 6 ماہ کی معاشی کارکردگی کا جائزہ لے گا، جبکہ آئندہ مالی سال کے بجٹ کے بنیادی خدوخال بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔ وزارتِ خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ٹیکس ریونیو کے علاوہ آئی ایم ایف کے بیشتر اہداف حاصل کر لیے ہیں۔ تاہم، ایف بی آر کو 7 ماہ میں 372 ارب روپے کے بڑے ٹیکس شارٹ فال کا سامنا ہے، جس پر آئی ایم ایف مشن کو بریفنگ دی جائے گی۔ حکومت کی جانب سے سالانہ ٹیکس ہدف میں کمی کی درخواست بھی زیرِ غور ہے۔مذاکرات میں معاشی ڈیٹا کے ساتھ ساتھ درج ذیل اہم امور پر بھی بات چیت ہوگی:صوبائی اور مجموعی مالیاتی فریم ورک۔گورننس اور اینٹی کرپشن اقدامات۔نیب اور اہم اداروں میں تقرریوں کا عمل۔ایف بی آر کے انسدادِ بدعنوانی سیل کی مضبوطی۔سرکاری افسران کے اثاثے عام کرنے کا اصلاحاتی ایکشن پلان۔
متعلقہ عنوانات
اسحاق ڈار کا مالدیپ کی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، 61ویں یومِ آزادی پر مبارکباد دی
11 July 2026
عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں پھر اضافہ
11 July 2026
اسٹاک مارکیٹ میں ہفتہ وار شدید مندی؛ سرمایہ کاروں کے 259 ارب روپے ڈوب گئے،
11 July 2026
امریکا اور اسرائیل کو جنگی جرائم کی سزا اور ہرجانہ ادا کرنا ہوگا: سربراہ ایرانی عدلیہ
11 July 2026
بنوں: پولیس نے 40 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری کر دی، سروں کی قیمت مقرر
11 July 2026
پاکستان ہاکی کی بہتری کیلیے غیر ملکی کوچز نے کام شروع کر دیا
11 July 2026
غیر ملکی خواتین سے جنسی زیادتی اور اغوا کا کیس: ملزمان کا مزید 5 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور
11 July 2026
بہامس میں طیارہ گر کر تباہ، 10 افراد ہلاک
11 July 2026