LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
لطف آباد میں گھر کی دوسری منزل پر پراسرار آتشزدگی، بیوہ ماں اور دو کمسن بیٹیاں جاں بحق، قتل کا شبہ اسرائیلی انتخابات: ابتدائی نتائج میں نیتن یاہو اتحاد کی برتری، اکثریت سے دور شہباز شریف نے مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا حکومت اور پیپلز پارٹی مذاکرات کا دوسرا دور ختم، بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق سعودی سفیر کی خواجہ آصف سے ملاقات، دفاعی تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ سہیل آفریدی سمیت دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری کا حکم نامہ جاری برآمدات میں اضافے کیلئے جی ایس پی پلس فریم ورک سے بھرپور استفادہ کیا جائے: اسحاق ڈار بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے 6 رفقاء کی فہرست جیل حکام کو جمع روہڑی کے قریب ایل پی جی باؤزر دھماکے میں 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی مصنوعی ذہانت سے سرکاری اخراجات کم کرنے کا منصوبہ، ہزاروں نوکریاں ختم ہوں گی حوثی ملیشیا کا عدن ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملہ روس اور ایران کے درمیان 8 جوہری پاور یونٹس کی تعمیر کے معاہدوں پر دستخط گھریلو تنازع پر بھائی نے فائرنگ کرکے دو بہنوں کو قتل کردیا ایران کا مستقبل سپریم لیڈر کی ہدایات کے مطابق ہوگا، صدر مسعود پزشکیان انٹربینک میں روپے کی قدر میں بہتری، ڈالر مزید سستا ہوگیا

آئی ایم ایف مشن 25 فروری کو پاکستان پہنچے گا: تیسرے جائزے کے لیے مذاکرات کا شیڈول طے

Web Desk

23 February 2026

پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (IMF) کے درمیان 7 ارب ڈالر کے توسیعی قرض پروگرام کے تحت تیسرے جائزے کے مذاکرات 26 فروری سے شروع ہوں گے۔ آئی ایم ایف کا جائزہ مشن مذاکرات کے لیے 25 فروری کو پاکستان پہنچے گا اور تقریباً دو ہفتوں تک یہاں قیام کرے گا۔

مذاکرات کا ایجنڈا اور اہم نکات:

پہلا مرحلہ: ذرائع کے مطابق، مذاکرات کا آغاز ٹیکنیکل ڈیٹا شیئرنگ سے ہوگا۔ مشن سب سے پہلے کراچی کا دورہ کرے گا جہاں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے حکام معاشی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔

معاشی کارکردگی کا جائزہ: آئی ایم ایف مشن رواں مالی سال کی پہلی ششماہی (جولائی تا دسمبر) کے معاشی اہداف اور کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لے گا۔

اضافی فنڈنگ: اس دورے کے دوران 1.3 ارب ڈالر کے ‘ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلٹی’ (RSF) پروگرام پر بھی بات چیت ہوگی۔

مالی فوائد:
مذاکرات کی کامیابی کی صورت میں پاکستان کو مجموعی طور پر 1.4 ارب ڈالر ملنے کی راہ ہموار ہوگی۔ اس میں 7 ارب ڈالر کے اصل پروگرام کی چوتھی قسط کی مد میں 1.2 ارب ڈالر اور کلائمیٹ چینج سے متعلق RSF پروگرام کی دوسری قسط کی مد میں 20 کروڑ ڈالر شامل ہیں۔

حکومتی حکام نے اس حوالے سے مثبت پیش رفت کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کی جانب سے مقرر کردہ بیشتر اہداف حاصل کر لیے ہیں، جس سے قسط کی منظوری کے امکانات روشن ہیں۔