ہیڈلائن: بھارتی ٹیم کی بڑی ناکامی، جنوبی افریقا نے 76 رنز سے فتح سمیٹ لی
Web Desk
22 February 2026
ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں جنوبی افریقا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کو 76 رنز سے شکست دے دی اور دفاعی چیمپئن کی ناقابل شکست پیش قدمی روک دی۔
احمد آباد میں کھیلے گئے اس اہم مقابلے میں جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سات وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے۔ ڈیوڈ ملر نے نصف سنچری اسکور کی جبکہ ڈیوالڈ بریسویس اور اسٹبس نے بھی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی۔
جواب میں بھارتی ٹیم ہدف کے تعاقب میں دباؤ کا شکار رہی اور اس کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔ انیسویں اوور میں پوری ٹیم 111 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ دوبے کے 42 رنز کے علاوہ کوئی بھی بلے باز نمایاں کارکردگی نہ دکھا سکا۔
جنوبی افریقا کے فاسٹ اور اسپن بولرز نے عمدہ لائن اور لینتھ کے ذریعے بھارتی بیٹنگ کو سنبھلنے کا موقع نہ دیا۔
یہ شکست نہ صرف موجودہ عالمی کپ میں بھارت کی پہلی ناکامی ہے بلکہ رنز کے لحاظ سے عالمی کپ کی تاریخ میں اس کی سب سے بڑی شکست بھی قرار دی جا رہی ہے۔
ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں مجموعی طور پر یہ بھارت کی دوسری بڑی شکست ہے، جبکہ اس سے قبل 2019 میں نیوزی لینڈ کے خلاف اسے 80 رنز سے ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
متعلقہ عنوانات
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی
23 November 2026
ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف
23 November 2026
یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن
23 November 2026
امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی
23 November 2026
ٹیم کے جیتنے پر انتہائی خوش ہوں، کوشش تھی زیادہ سے زیادہ رنز بناؤں: حسن نواز
23 November 2026
ٹیم نے تمام شعبوں میں اچھا پرفارم کیا: کپتان پاکستان شاہینز عبدالصمد
23 November 2026
جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی
23 November 2026
ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا
23 November 2026