سپریم کورٹ کے فیصلے پر شدیدناراضی،امریکی صدر نے عالمی ٹیرف 10 سے بڑھا کر 15 فیصد کر دیا
Web Desk
21 February 2026
سپریم کورٹ کے فیصلے پر برہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی تجارتی ٹیرف 10 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کر دیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا کہ امریکی صدر کی حیثیت سے دنیا بھر کے ممالک پر عائد 10 فیصد عالمی ٹیرف کو بڑھا کر 15 فیصد تک کر رہا ہوں۔ٹیرف میں شامل کئی ممالک ایسے ہیں جو کئی دہائیوں سے امریکا کا استحصال کرتے آرہے ہیں، میری انتظامیہ آنے والے مہینوں میں قانونی طور پر نئے اور قابلِ اجازت ٹیرف کا تعین کرے گی۔
واضح رہے کہ جمعے کو امریکی سپریم کورٹ نے دوسرے ملکوں پر صدر ٹرمپ کے اضافی ٹیرف غیر قانونی قرار دے دیئے تھے۔ امریکی عدالت کاکہناتھاکہ ٹرمپ نے جس قانون کے تحت یہ ٹیرف لگائے وہ قومی ایمرجنسی کے لیے بنایا گیا ، یہ قانون ٹرمپ کو اضافی ٹیرف لگانے کی اجازت نہیں دیتا۔
امریکی عدالت کی جانب سے دوسرے ملکوں پر اضافی ٹیرف غیر قانونی قراردیے جانے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ تمام ممالک پر فوری طورپر 10فیصد ٹیرف عائد کردیا تھا۔جس میں اب مزید 5فیصدکا اضافہ کردیاگیاہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا سے مذاکرات میں اب بھی بڑا فاصلہ موجود ہے، ایرانی اسپیکر
18 April 2026
واشنگٹن:ایران صورتحال پر اہم اجلاس، صدر ٹرمپ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فون پر گفتگو
18 April 2026
خلیج میں لنگرانداز جہاز حرکت نہ کریں ، پاسداران انقلاب کی سخت وارننگ
18 April 2026
ڈیزل سے بھرا پاکستانی جہاز آبنائے ہرمز سے داخل ہوکر واپس لوٹ گیا
18 April 2026
ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد میں دکانیں اور بس اڈے بند ہونے کی خبروں کی تردید کردی
18 April 2026
فیلڈمارشل عاصم منیرکی تہران آمدپرپیش کردہ امریکی تجاویزکاجائزہ لے رہےہیں، ایرانی سپریم سیکیورٹی کونسل
18 April 2026
امریکا سے مذاکرات کےدوسرے مرحلے کی تاریخ ابھی طے نہیں ہوئی، ایرانی نائب وزیرخارجہ
18 April 2026
آبنائے ہرمز کے انتظام پر مکمل اختیارہے، ٹرمپ کی دھمکیوں کا جواب دینے کی ضرورت نہیں، ایرانی نائب صدر
18 April 2026