LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان ترقی کے نئے دور میں داخل، 2035 تک ایک کھرب ڈالر کی معیشت کا ہدف کل جماعتی حریت کانفرنس کا 13 جولائی یومِ شہدائے کشمیر منانے کا اعلان امریکی یہودیوں میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی مقبولیت مٹی میں مل گئی اسحاق ڈار کا مالدیپ کی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، 61ویں یومِ آزادی پر مبارکباد دی اسٹاک مارکیٹ میں ہفتہ وار شدید مندی؛ سرمایہ کاروں کے 259 ارب روپے ڈوب گئے، امریکا اور اسرائیل کو جنگی جرائم کی سزا اور ہرجانہ ادا کرنا ہوگا: سربراہ ایرانی عدلیہ بنوں: پولیس نے 40 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری کر دی، سروں کی قیمت مقرر پاکستان ہاکی کی بہتری کیلیے غیر ملکی کوچز نے کام شروع کر دیا غیر ملکی خواتین سے جنسی زیادتی اور اغوا کا کیس: ملزمان کا مزید 5 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور بہامس میں طیارہ گر کر تباہ، 10 افراد ہلاک یوکرین کا 28 روسی سمندری جہازوں پر حملہ، ماسکو نے سمندری راستہ بند کردیا سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج پھر قیمت بڑھ گئی سپریم کورٹ کا تعلیمی اداروں میں ہراسانی کے واقعات کی روک تھام کےلیے اہم فیصلہ جاری ایس ای سی پی کا انقلابی قدم؛ اب IBAN کے ذریعے ڈیجیٹل ’کے وائی سی‘ ہوگی، نادرا کے بلاک شناختی کارڈز پر انویسٹمنٹ اکاؤنٹس بھی فوری بلاک کرنے کا فیصلہ پاک امریکہ تجارتی معاہدے پر واشنگٹن میں اہم پیش رفت؛ مذاکرات مثبت رہے، اختلافات کم کرنے پر اتفاق

ملک بھرمیں 14سے زائد کاروباری سرگرمیوں کی آن لائن مانیٹرنگ کا فیصلہ

Web Desk

20 February 2026

 

ملک بھرمیں کاروباری سرگرمیوں کی آن لائن مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے،14 سے زائد کاروباری سرگرمیوں کی آن لائن مانیٹرنگ کے لیے پوائنٹ آف سیلزیقینی بنانےکاحکم دیا گیا ہے۔اس حوالے سے ایف بی آر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ایف بی آر کے نوٹیفکیشن کے مطابق  ہوٹلز، ریسٹورینٹس ،گیسٹ ہاؤسز، میرج ہالز، مارکیز اور ریس کلبز میں پوائنٹ آف سیلز لگانے کا حکم  دیا گیا ہے تاہم جہاں ائیر کنڈیشنر کی سہولت نہیں وہاں پوائنٹ آف سیلزسے چھوٹ ہوگی۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ شہروں میں چلنے والی گاڑیوں، کورئیر اور کارگو سروسز کو بھی پوائنٹ آف سیلز لگانے کا حکم دیا گیا ہے،  اسی طرح ڈینٹسٹ، فزیوتھراپسٹ، پلاسٹک اور ہیئرسرجنز، و یٹرنری ڈاکٹرز، میڈیکل لیب، ایکسرے، سی ٹی اور ایم آر آئی اسکین سینٹر پر پوائنٹ آف سیلز لگانے کا حکم دیا گیا ہے۔

بیوٹی پارلرز، مساج سینٹرز،  پیڈی کیور سینٹرز ، پرائیویٹ اسپتالوں میں بھی پوائنٹ آف سیلز لگانے کا فیصلہ  کیا گیا ہے جب کہ 500 روپے فیس لینے والے اسپتالوں کو چھوٹ ہوگی۔ ہیلتھ کلبز ، جمز ، سوئمنگ پولز ، ملٹی پرپز کلبز، سول اور نان سول پولو کلب، چارٹڈ اکاؤنٹنٹس، کاسٹ مینجمنٹ اکاؤنٹنٹس کے لیے بھی پوائنٹ آف سیلز لگانے کا حکم دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور،کراچی اور اسلام آباد سمیت مختلف شہروں کے جمخانہ اورکلبز میں پوائنٹ آف سیلز لگانےکافیصلہ کیاگیا ہے جبکہ ریٹیلرز ، مینوفیکچررز اور امپورٹرز کے لیے بھی آن لائن انٹیگریشن لازمی قرار  دی گئی ہے۔ فارن ایکسچینج ڈیلرز،کرنسی ایکسچینج کمپنیز، نجی تعلیمی اداروں اور ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے لیے بھی پوائنٹ آف سیلز کی شرط عائد ہوگی جب کہ  ایک ہزار روپے ماہانہ فیس لینے والے اداروں کو چھوٹ ہوگی۔