LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
لطف آباد میں گھر کی دوسری منزل پر پراسرار آتشزدگی، بیوہ ماں اور دو کمسن بیٹیاں جاں بحق، قتل کا شبہ اسرائیلی انتخابات: ابتدائی نتائج میں نیتن یاہو اتحاد کی برتری، اکثریت سے دور شہباز شریف نے مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا حکومت اور پیپلز پارٹی مذاکرات کا دوسرا دور ختم، بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق سعودی سفیر کی خواجہ آصف سے ملاقات، دفاعی تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ سہیل آفریدی سمیت دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری کا حکم نامہ جاری برآمدات میں اضافے کیلئے جی ایس پی پلس فریم ورک سے بھرپور استفادہ کیا جائے: اسحاق ڈار بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے 6 رفقاء کی فہرست جیل حکام کو جمع روہڑی کے قریب ایل پی جی باؤزر دھماکے میں 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی مصنوعی ذہانت سے سرکاری اخراجات کم کرنے کا منصوبہ، ہزاروں نوکریاں ختم ہوں گی حوثی ملیشیا کا عدن ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملہ روس اور ایران کے درمیان 8 جوہری پاور یونٹس کی تعمیر کے معاہدوں پر دستخط گھریلو تنازع پر بھائی نے فائرنگ کرکے دو بہنوں کو قتل کردیا ایران کا مستقبل سپریم لیڈر کی ہدایات کے مطابق ہوگا، صدر مسعود پزشکیان انٹربینک میں روپے کی قدر میں بہتری، ڈالر مزید سستا ہوگیا

پاکستان کے آٹو سیکٹر کی کارکردگی میں شاندار اضافہ: سہ ماہی منافع 17.7 ارب روپے سے متجاوز،

Web Desk

20 February 2026

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں درج آٹو سیکٹر کی کمپنیوں نے مالی سال 2025-26 کی دوسری سہ ماہی (اکتوبر تا دسمبر) کے دوران غیر معمولی منافع ریکارڈ کیا ہے۔ تازہ ترین مالیاتی رپورٹ کے مطابق، آٹو سیکٹر کا مجموعی منافع سالانہ بنیادوں پر 18.7 فیصد اضافے کے ساتھ 17 ارب 70 کروڑ 30 لاکھ روپے تک پہنچ گیا ہے۔

اس نمایاں ترقی کی بنیادی وجہ موٹر سائیکلوں کی فروخت میں ہونے والا بڑا اضافہ ہے، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 34 فیصد بڑھ کر 4 لاکھ 24 ہزار یونٹس تک جا پہنچی ہے۔ اس کے علاوہ، لسٹڈ کمپنیوں کی مجموعی فروخت 21 ہزار 500 گاڑیوں تک بڑھ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، وفاقی حکومت کی آٹو فنانسنگ پالیسی اور حکومتِ پنجاب کی ٹریکٹر اسکیم نے اس شعبے کی بحالی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ ٹریکٹرز کی طلب میں اضافے نے مجموعی منافع کو مہمیز دی ہے، جبکہ بہتر کیش پوزیشن کی بدولت کمپنیوں کی دیگر آمدنی (Other Income) میں بھی سالانہ 24.7 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بہتر معاشی اشاریوں اور سرکاری مراعات کی وجہ سے آٹو سیکٹر دوبارہ استحکام کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے۔