LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان کا تیل کا درآمدی بل جولائی میں ساڑھے 3 کھرب روپے تک پہنچ گیا آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے بعد سپر ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی پاکستان میں صرف بیوروکریسی احتساب سے محفوظ اور ناقابلِ گرفت رہی: خواجہ آصف نیویارک: واشنگٹن اسکوائر پارک میں میئر زوہراں ممدانی سے مشابہت رکھنے والوں کے مقابلے میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز اے آئی اگلے سال ‘سُپر ہیومن’ بن کر انسانوں پر حاوی ہو جائے گی: ایلون مسک امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ترکیہ کے یوم فتح کے موقع پر پاک ترک دوستی کے نام خصوصی نغمہ جاری مکہ دفاعی معاہدے کے تحت سہ ملکی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج استنبول میں ہوگا ایران امریکی حملے کا تباہ کن، تکلیف دہ اور سبق آموز جواب دے گا: ابراہیم عزیزی ایران کی معاشی تنہائی کیلئے چین پر پابندیوں سمیت تمام آپشنز زیر غور ہیں، سکاٹ بیسنٹ ٹرمپ کی جھیل اونٹاریو کی جگہ جھیل امریکا کا بورڈ لگانے کی ویڈیو وائرل لارک جزیرے پر حملے کے بعد ایران کے امریکی فوجی اڈوں، بحری جہازوں پر جوابی حملے کراچی میں ڈاکوؤں نے 2 دکانوں سے کروڑوں کا سونا اور رقم لوٹ لی نیپال میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتوں کی تعداد 788 ہوگئی، 7 لاشیں بھارت پہنچ گئیں

او جی ڈی سی ایل کی بڑی کامیابی: کوہاٹ کے نشپا بلاک میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

Web Desk

20 February 2026

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں تیل اور گیس کی نئی دریافت کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق یہ کامیابی نشپا بلاک میں واقع ‘براگزئی ایکس 1’ کنویں سے حاصل ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، اس نئے کنویں سے یومیہ 225 بیرل خام تیل اور 10 لاکھ معکب فٹ (MMCFD) گیس حاصل ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ براگزئی ایکس 1 کنویں کی کھدائی کا آغاز 30 دسمبر 2024 کو کیا گیا تھا اور مقررہ اہداف کے حصول کے لیے 5,170 میٹر گہرائی تک ڈرلنگ مکمل کی گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کوہاٹ میں ہونے والی یہ نئی دریافت ملک میں جاری توانائی کے بحران پر قابو پانے اور مقامی وسائل کے ذریعے ملکی طلب پوری کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔ اس دریافت سے نہ صرف ملکی زرمبادلہ کی بچت ہوگی بلکہ صوبہ خیبر پختونخوا میں توانائی کے شعبے کو مزید استحکام ملے گا۔